وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز سے ملاقات کی۔
دونوں قائدین نے جامع کلیدی شراکت داری کے تحت دونوں ممالک کے درمیان عمدہ تعلقات ، اور بھارت –آسٹریلیا کے درمیان باقاعدہ طور پر ہونے والی اعلیٰ سطحی بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے دفاع، کاروبار، تعلیم، صاف ستھری توانائی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو عمیق بنانے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ تعلیم، خصوصاً اعلیٰ تعلیم، پیشہ وارانہ تعلیم، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبہ میں ادارہ جاتی شراکت داری پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
دونوں قائدین نے باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی موضوعات پر نظریات کا تبادلہ کیا۔ ان موضوعات میں مستحکم اور پر امن انڈو-پیسفک خطہ، موسمیات سے متعلق معاملات اور بھارت کی جی20 صدارت سے متعلق ان کا ساجھا نقطہ نظر شامل تھا۔
وزیر اعظم جلد از جلد بھارت میں وزیر اعظم البانیز کا خیرمقدم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12597
PM @narendramodi had a meeting with PM Anthony Albanese of Australia, on the sidelines of the G-20 Summit, in Bali. They reviewed the progress made in deepening cooperation across a diverse range of sectors as well as regional and global issues of mutual interest. @AlboMP pic.twitter.com/3xWgcbfPum
— PMO India (@PMOIndia) November 16, 2022
Glad to meet PM Albanese. Discussed ways to further cement the India and Australia Comprehensive Strategic Partnership, with a focus on cooperation in education, innovation and other sectors. We also talked about increasing trade and maritime cooperation. @AlboMP pic.twitter.com/p216micRek
— Narendra Modi (@narendramodi) November 16, 2022