Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

باباصاحب پرندرے کے زندگی کے سویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام

باباصاحب پرندرے   کے زندگی  کے  سویں سال میں داخل ہونے  کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام


نئی دہلی، 13اگست،2021 : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بابا صاحب پرندرے جی کو زندگی کے 100 ویں سال میں داخل ہونے پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ باباصاحب پرندرے  کی زندگی کے 100 ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے کہا کہ بابا صاحب پرندرے کی  100 سالہ زندگی   سرگرم  اور دماغی طورپر مستعد رہنے کے  عظیم تصور کی مثال ہے   جیسا کہ  ہمارے  سنتوں نے پیش کیاہے   ۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک خوشگوار اتفاق ہی ہے کہ جب بابا صاحب اپنی زندگی کے سوویں سال میں داخل ہو رہے ہیں ، اسی وقت ہمارا ملک بھی آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے ہماری تاریخ کی لافانی روحوں کی  تاریخ لکھنے میں بابا صاحب پرندرے کے ذریعہ کئے گئے تعاون  پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کہا،’’ شیواجی مہاراج کی زندگی اور ان کی  تاریخ کو عوام  تک پہنچانے میں انھوں نے  جو  نمایاں خدمات انجام دی ہیں اس کے لیے ہم سبھی ان کے مقروض رہیں گے۔ بابا صاحب پرندرے کو سال 2019 میں ‘پدم وبھوشن’ سے سرفراز کیا گیا تھا تو وہیں  2015 میں اس وقت کی مہاراشٹر حکومت نے انہیں ‘مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ’ بھی دیا تھا۔ مدھیہ پردیش حکومت نے بھی  کالی داس ایوارڈ دے کر ان کی عزت افزائی کی تھی۔

وزیراعظم نے شیواجی مہاراج  کی پروقار شخصیت کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ  شیواجی مہاراج ، بھارت کی تاریخ کی عظیم شخصیت تو ہیں ہی ، ساتھ ہی انھوں نے  بھارت کے موجودہ جغرافیہ کو بھی متاثرہ کیا ہے۔ ہمارے ماضی ، حال کا اور ہمارے مستقبل کا بہت بڑا سوال یہ ہے کہ اگر شیواجی مہاراج نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟ چھترپتی شیواجی مہاراج کے بغیر بھارت کی شکل وصورت ، اس کی عظمت  کا تصور کرنا مشکل ہے۔اپنے دورمیں جورول شیواجی نے  نبھایا، ان کے بعد وہی رول انکی  روایت ،ان سے ملنے والی تحریک اور داستانوں نے نبھائی ہے ۔ان کا  ‘ہندوی سوراج’  پسماندہ اورمحروم طبقات کے تئیں انصاف  کا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ایک منفرد مثال ہے۔  جناب مودی نے کہا کہ ویر شیواجی کا انتظام وانصرام ، ملک کی بحری فوج کا  استعمال ،  انکا آبی بندوبست ،آج بھی قابل تقلید ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  بابا صاحب پرندرے  کے کام میں شیواجی مہاراج کے لئے ان کی بے انہتاعقیدت  واضح طور پر جھلکتی ہے۔ ان  کے کام سے  شیواجی مہاراج ہمارے دل ودماغ میں زندہ ہوجاتے ہیں۔ وزیراعظم نے بابا صاحب کے پروگراموں میں اپنی موجودگی کو یاد کیا اور تاریخ  کو نوجوانوں تک اس کے مکمل افتخار اور روحانی فیضان  کے  ساتھ پہنچانے  کے انکے  جوش  وخروش کو کی تعریف کی ۔انھوں نے  ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ تاریخ کو اسکی سچی شکل  میں پیش کیاجائے ۔وزیراعظم نے کہا،’’ اسی توازن کی  ملک کی تاریخ کو کافی ضرورت ہے ۔انکی عقیدت  اور انکے اندر کے ادیب نے کبھی بھی انکی تاریخ نگاری کو متاثر نہیں کیا۔میں ملک کے  نوجوان مورخین سے  آزادی کے امرت مہوتسو کے  موقع پر آزادی کی تاریخ لکھتے  وقت باباصاحب پرندرے جیسے  توازن برقرار رکھنے  کی اپیل کروں گا۔‘‘

وزیراعظم نے  گوا مکتی سنگرام سے لیکر دادراناگر حویلی کی جدوجہد آزادی تک باباصاحب پرندرے  کے تعاون کوبھی یاد کیا۔

 

*******

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:7840)