Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اے آئی آئی ایم ایس، مدورئی، تمل ناڈو کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

اے آئی آئی ایم ایس، مدورئی، تمل ناڈو کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

اے آئی آئی ایم ایس، مدورئی، تمل ناڈو کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

اے آئی آئی ایم ایس، مدورئی، تمل ناڈو کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن


 

میناکشی-سندریشورا مندر کے لئے مشہور مدورئی اور ایک ایسے مقام پر  آکر مجھے بڑی مسرت ہوئی ہے جس کانام بھگوان شیو کے مبارک آشیرواد  کا مرہون منت ہے۔

ملک نے کل  یوم جمہوریہ  کا جشن منایا ہے۔ چند زاویوں سے آج مدورئی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز کا سنگ بنیاد رکھے جانے سے ’’ایک بھارت سریش بھارت‘‘ کے ہمارے نظریئے کا اظہار ہوتا ہے۔

دوستو!

ہم سب جانتے ہیں کہ دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس نے حفظان  صحت کے شعبے میں اپنی ایک علیحدہ شناخت قائم کی ہے۔ مدروئی میں اے آئی آئی ایم ایس کے قیام سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ حفظان صحت کا یہ برانڈ  ملک کے گوشے  گوشے میں یعنی کنیا کماری سے کشمیر تک  اور کشمیر سے مدورئی تک نیز گوہاٹی سے گجرات تک پہنچادیا گیا ہے۔ مدروئی کا اے آئی آئی ایم ایس 16 سو کروڑ روپے سے زائد  کی لاگت سے تعمیر ہوگا اور اس سے تمل ناڈو کی پوری آبادی مستفید ہوگی۔

دوستو!

این ڈی اے کی حکومت حفظان صحت کے شعبے کو اعلیٰ ترجیح دے رہی ہے تاکہ ہر کوئی صحت مند رہے اور  حفظان صحت کے اخراجات  واجبی  حدود کے اندر رہیں۔ پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا کے تحت ہم نے  ملک بھر میں سرکاری میڈیکل کالجوں کی تازہ کاری میں امداد فراہم کی ہے۔ آج مجھے خوشی ہے کہ میں  تنجور اور  ترونیلویلی میڈیکل کالج مدورئی کے  سپر اسپیشلٹی بلاکوں کا افتتاح کررہا ہوں۔

 جس رفتار اور جس پیمانے پر مشن اندردھنش کام کررہا ہے اور  تدارکی حفظان صحت کے شعبے میں نئی مثالیں قائم کررہا ہے، پردھان منتری ماترتو وندنا یوجنا اور  پردھان منتری سرکشت ماترتو ابھیان  محفوظ زچگی عوامی تحریک کی شکل لے رہی ہے۔

انڈر گریجویٹ طبی نششتوں کی تعداد گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران تقریبا 30 فیصد تک بڑھادی گئی ہے۔ آیوشمان بھارت کا آغاز بھی ایک بڑا قدم ہے۔

 ہمارے ملک کے لئے  آفاقی صحت احاطہ فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے بڑی احتیاط سے  منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ آیوشمان بھارت کا مقصد صحت سے متعلق موضوعات پر  ڈگر سے ہٹ کر  دخل اندازیوں کے ذریعے  مجموعی شکل میں احاطہ کرنا ہے۔ جامع بنیادی حفظان صحت  اور تدارکی صحتی خدمات  فراہم کرنے کے لئے  ایک اعشاریہ پانچ لاکھ  صحت اور  چاق وچوبند رکھنے کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا فی کنبے کو  سالانہ بنیادوں پر،  10 کروڑ  ضرورت مند کنبوں کو  شامل اسپتال ہونے کی صورت میں  پانچ لاکھ روپے تک کا  مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ  دنیا میں  سب سے بڑی  صحتی بیمہ اسکیم ہے۔

 مجھے خوشی ہے کہ  ریاست تمل ناڈو کے  ایک کروڑ  57 لاکھ افراد  پر اس اسکیم کے تحت احاطہ کیا گیا ہے۔ تین مہینوں کے دوران  تقریبا 89 ہزار استفادہ کنندگان کو شامل اسپتال کیا گیا  اور  200 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تمل ناڈو کے شامل اسپتال مریضوں کے لئے فراہم کی گئی ہے۔ مجھے یہ جان  کربھی مسرت ہوئی ہے کہ تمل ناڈو نے پہلے ہی  ایک ہزار 320 صحت اور چاق وچوبند رکھنے کے مراکز  شروع کر رکھے ہیں۔

امراض کی روک تھام کے محاذ پر  ہم ریاستوں کو  تکنیکی اور مالی امداد فراہم کررہے ہیں۔ ہماری حکومت نے  2025 تک  تپ دق کو کلی طور پر ختم کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ریاستی حکومت ٹی بی سے مبرا چنئی اقدام  کو فروغ دے رہی ہے اور ریاست میں  2023 تک  ٹی بی کے کلی خاتمے کے لئے کوشاں ہے ۔ میں نظر ثانی شدہ  قومی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تمام پہلوؤں کے نفاذ کے لئے ریاست کی عہد بندگی  کی ستائش کرتا ہوں۔ میں یہ بھی یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہند ان تمام امراض سے نمٹنے  کے سلسلے میں کی جارہی کوششوں کے لئے  ہر طرح کی مدد  فراہم کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ مجھے اس بات کی بھی  خوشی ہے کہ تمل ناڈو میں  12 ڈاک گھر پاسپورٹ سیوا کیندروں کو  وقف کیا گیا ہے۔

ہمارے شہریوں کے لئے  زندگی بسر کرنے کو آسان بنانے  کے تئیں یہ بھی ایک مثال ہے۔

میں ایک مرتبہ پھر یقین دلاتا ہوں کہ  میری حکومت آفاقی صحت  احاطہ فراہم کرنے کی غرض سے حفظان صحت سے متعلق پہل قدمیوں کو مستحکم بنانے کے لئے پابند عہد ہے۔

جے ہند!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-568