نئی دہلی ،10 اگست : مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندرمودی قیادت میں درج ذیل تجاویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔
*ہندوستان ارورک اوررساین لمیٹڈ ( ایچ یوآرایل ) کوپٹے پرزمین کی فراہمی
*ایف سی آئی ایل گورکھپوراورسندری اکائیاں اورایچ ایف سی ایل کی برونی اکائی کے لئے ایچ یوآرایل کے ذریعہ رعایتی معاہدات اور آراضی پٹے سے متعلق معاہدات
*ایف سی آئی ایل /ایچ ایف سی ایل اورایچ یوآرایل کے مابین گورکھپورسندری اوربرونی میں تین پروجیکٹوں کے سلسلے میں متبادل معاہدا ت اوردیگرمعاہدات کو منظوری دینے کے لئے بین وزارتی کمیٹی ( آئی ایم سی ) کواختیارات کی تفویض
اثرات
ایف سی آئی ایل /ایچ ایف سی ایل کی گورکھپورکے سندری اوربرونی اکائیوں کے احیأ سے کیمیاوی کھادوں کے شعبے میں خاطرخواہ سرمایہ کاری یقینی بنائی جاسکے گی ۔ یہ یونٹیں جگدیش پور۔ ہلدیہ پائپ لائن کے لئے اہم صارف کے طورپر کام کریں گی ۔ یہ گیس پائپ لائن مشرقی بھارت میں اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بچھائی جارہی ہے ، اس کے نتیجے میں اس خطے میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا اورمشرقی خطے اورریاست کی معیشت کو فروغ ہوگا۔ کیمیاوی کھادوں کی اکائی کے احیأ سے یوریاکی اندرون ملک پیداوار کا عمل منظم ہوگا جس کے نتیجے میں یوریا کے معاملے میں خود کفالت بڑھے گی ۔
تفصیلات
*ایچ یوآرایل این ٹی پی سی ، آئی اوسی ایل ، سی آئی ایل کی ایک مشترکہ کاروباری کمپنی ہے اور ایف سی آئی ایل /ایچ ایف سی ایل کا قیام جون 2016میں اس مقصد سے عمل میں آیاتھا کہ گورکھپورسندری اوربرونی میں کیمیاوی کھادوں کے پروجیکٹوں کا احیأ کیاجاسکے ۔
*ان تینوں مقامات پرایچ یوآرایل کو کیمیاوی کھادوں کے پروجیکٹوں کے قیام کے عمل میں آسانی فراہم کرنے کی غرض سے پٹہ دستاویزات پر ایف سی آئی ایل /ایچ ایف سی ایل کے ذریعہ ایچ یوآرایل کے ساتھ دستخط عمل میں آنے ہیں ۔ زمین کا یہ پٹہ 55برسوں کی مدت کا ہے ۔
*پٹہ داریعنی (ایچ یوآرایل ) پٹہ دینے والے یعنی ایف سی آئی ایل /ایچ ایف سی ایل ) کوسالانہ بنیادوں پرمحض ایک لاکھ روپے کی رقم بطورلیز رینٹ یاپٹہ محصول اداکریگا۔
*سندری گورکھپور کے تین پروجیکٹ کے سلسلے میں ایف سی آئی ایل کے رعایتی معاہدات اورایچ ایف سی ایل کی برونی یونٹ کا معاہدہ ایف سی آئی ایل /ایچ ایف سی ایل اورایچ یوآرایل کے مابین طے پائیگا اس کے تحت ایچ یوآرایل مکمل طورپرڈیزائننگ ، انجینیئرنگ، تعمیرات ، حصولیابی ، ٹسٹنگ ، کمیشنگ چلانے اوررکھ رکھاوکے معاملے میں خود مختارہوگا یعنی کیمیاوی کھادوں کے پلانٹوں کو ڈیزائن کرنے کرانے کا کام دیکھے گا ۔
*متبادل معاہدہ جوایک سہ فریقی معاہدہ ہے اوراس میں ایچ یوآرایل بھی شامل ہے ، اس کے سلسلے میں مخصوص پروجیکٹ کے لئے کام کریگا اورایف سی آئی /ایچ ایف سی ایل ، ایچ یوآرایل کوسرمائے کے حصول کے لئے زمین کے سلسلے میں تعاون کریگا ۔ یہ تمام عمل ہرایک پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد لینڈرس کی انجمن کی تشکیل کے ساتھ مکمل ہوگا۔
(م ن ۔ع آ : 10.08.2018)
U-4200