ایودھیا جی کے تمام لوگوں کو میرا نمسکار! آج پوری دنیا 22 جنوری کے تاریخی لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ ایسے میں ایودھیا کے لوگوں میں یہ جوش اور ولولہ بہت فطری ہے۔ میں ہندوستان کی مٹی کے ذرے ذرے اور ہندوستان کے لوگوں کا پجاری ہوں اور میں بھی آپ ہی کی طرح اتنا ہی بے چین ہوں۔ ہم سب کا یہ جوش اور ولولہ کچھ دیر پہلے ایودھیا جی کی سڑکوں پر بھی پوری طرح سے نظر آ رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے پوری ایودھیا نگری ہی سڑک پر اتر آئی ہو۔ میں آپ سب کی اس محبت اور اس آشرواد کے لیے تہہ دل سے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میرے ساتھ بولئے – سیاور رام چندر کی…جئے. سیاور رام چندر کی…جئے سیاور رام چندر کی… جئے سیاور رام چندر کی
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی،
کابینہ میں میرے ساتھی جیوتی رادتیہ جی، اشونی ویشنو جی، وی کے سنگھ جی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی، برجیش پاٹھک جی، یوپی حکومت کے دیگر وزراء، تمام ارکان پارلیمنٹاور ممبران اسمبلی صاحبان اور بڑی تعداد میں آئے میرے پریوار جنو۔
30 دسمبر کی یہ تاریخ ملکی تاریخ میں بہت تاریخی رہی ہے۔ آج کے دن 1943 میں نیتا جی سبھاش چندر بوس نے انڈمان میں پرچم لہرایا اور ہندوستان کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔ تحریک آزادی سے جڑے ایک ایسے مقدس دن پر آج ہم آزادی کے امرت کال کے عہد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ آج وکست بھارت کی تعمیر کو تیز کرنے کی مہم کو ایودھیا نگری سے نئی توانائی مل رہی ہے۔ آج یہاں 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور وقف کیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے سے جڑے یہ کام جدید ایودھیا کو ملک کے نقشے پر پھر سے با وقار طریقے سے قائم کریں گے۔ یہ کام کورونا جیسی عالمی وبا کے درمیان ایودھیا کے لوگوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ میں ان پروجیکٹوں کے لیے ایودھیا کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
میرے پریوار جنو،
دنیا کا کوئی بھی ملک ہو اگر اسے ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچنا ہے تو اسے اپنے ورثے کا خیال رکھنا ہوگا۔ ہمارا ورثہ ہمیں تحریک دیتا ہے، ہمیں صحیح راستہ دکھاتا ہے۔ اس لیے آج کا ہندوستان قدیم اور جدید دونوں کو سمیٹ کر آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب رام للا یہیں ایودھیا میں ٹینٹ میں براجمان تھے۔ آج آج پکا گھر صرف رام للا کو ہی نہیں بلکہ پکا گھر ملک کے چار کروڑ غریبوں کو بھی ملاہے۔آج ہندوستان اپنے مذہبی مقامات کو بھی خوبصورت بنا رہا ہے، تو وہیں ہمارا ملک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی نمایاں ہے۔ آج ہندوستان کاشی وشوناتھ دھام کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ، ملک میں 30 ہزار سے زیادہ پنچایت گھر بھی تعمیر کر رہا ہے۔ آج ملک میں نہ صرف کیدار دھام کا احیا کیا گیا ہے بلکہ 315 سے زیادہ نئے میڈیکل کالج بھی بنائے گئے ہیں۔ آج ملک میں نہ صرف مہاکال مہا لوک تعمیر ہو ہئی ہے بلکہ ہر گھر تک پانی پہنچانے کے لیے 2 لاکھ سے زیادہ پانی کے ٹینک بھی بنائےگئے ہیں۔ جب ہم چاند، سورج اور سمندر کی گہرائیوں کی پیمائش کر رہے ہیں، تو ہم اپنی دیو مالائی مورتیوں کو بھی ریکارڈ تعداد میں ہندوستان واپس لا رہے ہیں۔ آج کے ہندوستان کا مزاج یہاں ایودھیا میں صاف نظر آتا ہے۔ آج یہاں ترقی کا جشن ہے، کچھ دنوں بعد یہاں روایت کا بھی جشن ہوگا۔ آج یہاں ترقی کی رونق نظر آرہی ہے اور چند دنوں کے بعد یہاں وراثت کی شان و شوکت نظر آنے والی ہے۔ یہی تو ہندوستان ہے۔ ترقی اور ورثے کی یہ مشترکہ طاقت 21ویں صدی میں ہندوستان کو سب سے آگے لے جائے گی۔
میرے پریوار جنو،
مہارشی والمیکی نے خود تفصیل سے بتایا ہے کہ قدیم زمانے میں ایودھیا نگری کیسی تھی۔ انہوں نے لکھا ہے – کوسلو نام مودیتا: اسفیتو جنپدو مہان۔ نیویشٹ سریو تیرے پربھوت- دھن دھنیہ وان۔ یعنی والمیکی جی بتاتے ہیں کہ عظیم ایودھیا پری دھن دولت سے بھری ہوئی تھی، خوشحالی کی بلندی پر تھی، اور خوشیوں سے بھری ہوئی تھی۔ یعنی ایودھیا میں سائنس اور بیراگ تو تھا ہی بلکہ اس کی شان و شوکت بھی اپنے عروج پر تھی۔ ہمیں ایودھیا شہر کی اسی قدیم شناخت کو جدیدیت سے جوڑ کر واپس لانا ہے۔
ساتھیو،
آنے والے وقت میں ایودھیا نگری اودھ خطہ ہی نہیں بلکہ پورے اترپردیش کی ترقی کو یہ ہماری ایودھیا سمت دینے والی ہے۔ ایودھیا میں شری رام کے عظیم الشان مندر کی تعمیر کے بعد یہاں آنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہماری حکومت ایودھیا میں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کر رہی ہے اور ایودھیا کو اسمارٹ بنا رہی ہے۔ آج ایودھیا میں سڑکیں چوڑی ہو رہی ہیں، نئے فٹ پاتھ بنائے جا رہے ہیں۔ آج ایودھیا میں نئے فلائی اوور اور نئے پل بن رہے ہیں۔ ایودھیا کو آس پاس کے اضلاع سے جوڑنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے ذرائع کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ساتھیو،
آج مجھے ایودھیا دھام ہوائی اڈے اور ایودھیا دھام ریلوے اسٹیشن کو وقف کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ایودھیا ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ مہارشی والمیکی نے ہمیں رامائن کے ذریعے بھگوان شری رام کے کاموں سے متعارف کرایا۔ بھگوان شری رام نے مہارشی والمیکی سے کہا تھا – ’’تم تریکال درشی منی ناتھا، وشو بدر جمی تمرے ہاتھا‘‘ یعنی اے منی ناتھ! ایسے تریکال درشی ہیں۔ پوری دنیا آپ کے لئےہتھیلی پر رکھے ہوئے بیر کی طرح ہے۔ ایسے تریکال درشی مہا رشی والمیکی جی کے نام پر ایودھیا دھام ایئر پورٹ کا نام، اس ایئرپورٹ پر آنے والے ہر مسافر کو فیض ملے گا۔ مہارشی والمیکی کی لکھی ہوئی رامائن علم کا راستہ ہے جو ہمیں پربھو شری رام سے جوڑتی ہے۔ جدید ہندوستان میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ایودھیا دھام ہمیں روحانی، عظیم، نئے رام مندر سے جوڑ ے گا،جو یہ نیا ہوائی اڈہ بنا ہے، اس کی صلاحیت ہر سال 10 لاکھ مسافروں کو خدمت فراہم کرنا ہے۔ جب اس ہوائی اڈے کے دوسرے مرحلے کا کام بھی مکمل ہو جائے گا تو ہر سال 60 لاکھ مسافر مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمدو رفت کر سکین گے۔ ابھی ایودھیا دھام ریلوے اسٹیشن پر ہر روز 10-15 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے۔ اسٹیشن کی پوری ترقی ہونے کے بعد ایودھیا دھام ریلوے اسٹیشن پر ہر روز سات ہزار لوگ آمدورفت کر سکیں گے۔
ساتھیو،
ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن کے علاوہ آج یہاں کئی راستوں اور سڑکوں کا بھی افتتاح ہوا ہے۔ رام پتھ، بھکتی پتھ، دھرم پتھ اور شری رام جنم بھومی پتھ سے آمد و رفت مزید آسان ہو گی۔ ایودھیا میں آج کار پارکنگ کی جگہوں کا افتتاح کیا گیا، نیا میڈیکل کالج یہاں صحت کی سہولیات کو مزید وسعت دے گا۔ ڈبل انجن والی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح وقف ہے کہ سریو جی کی شفافیت برقرار رہے۔ سریوجی میں گرنے والے آلودہ پانی کو روکنے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ رام کی پیڑی کو نیا روپ دیا گیا ہے۔سریو کے کنارے نئے گھاٹ بنائے جارہے ہیں۔یہاں کے تمام قدیم تالابوں کی بھی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔لتا منگیشکر چوک ہو یا رام کتھا استھل ، یہ ایودھیا کی شناخت کو بڑھا رہے ہیں۔ ایودھیا میں جو نئی ٹاؤن شپ بننے جا رہی ہے اس سے یہاں کے لوگوں کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ ان ترقیاتی کاموں سے ایودھیا میں روزگار اور خود روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس سے ٹیکسی ڈرائیوروں، رکشہ چلانے والوں، ہوٹل والوں، ڈھابوں، پرساد فروشوں، پھول فروشوں، پوجا کا سامان بیچنے والوں، ہمارے چھوٹے دکانداروں وغیرہ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
میرے پریوار جنو،
آج ملک نے جدید ریلوے کی تعمیر کی طرف ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وندے بھارت اور نمو بھارت کے بعد آج ملک کو ایک اور جدید ٹرین ملی ہے۔ اس نئی ٹرین سیریز کا نام امرت بھارت ٹرین رکھا گیا ہے۔ وندے بھارت، نمو بھارت اور امرت بھارت ٹرینوں کی یہ تثلیث ہندوستانی ریلوے کو نئے سرے سے جوڑنے والی ہے۔ اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہو سکتی ہے کہ یہ پہلی امرت بھارت ٹرین ایودھیا سے گزر رہی ہے۔ دہلی-دربھنگا امرت بھارت ایکسپریس ٹرین، دہلی-یوپی-بہار کے لوگوں کے سفر کو جدید بنائے گی۔ اس سے بہار کے لوگوں کے لیے رام للا کا درشن کرنا آسان ہو جائے گا جو عظیم الشان رام مندر میں براجمان ہونے جا رہے ہیں۔ یہ جدید امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں ہمارے غریب خاندانوں، خاص طور پر ہمارے مزدور ساتھیوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔ گوسوامی تلسی داس جی نے شری رام چرت مانس میں کہا ہے – پرہت سرس دھرم نہیں بھائی – پر پیڑا سم نہیں دھمائی۔ یعنی دوسروں کی خدمت سے بڑھ کر کوئی دوسرا مذہبنہیں، کوئی دوسرا فرض نہیں۔ غریبوں کی خدمت کے جذبے سے جدید امرت بھارت ٹرینیں شروع کی گئی ہیں۔ وہ لوگ جو اکثر اپنے کام کی وجہ سے طویل مسافت طے کرتے ہیں اور جن کی اتنی آمدنی نہیں ہوتی وہ بھی جدید سہولیات اور آرام دہ سفر کے حقدار ہیں۔ غریبوں کی زندگی میں وقار ہے، اس مقصد کو ذہن میں رکھ کر ان ٹرینوں کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آج ہی مغربی بنگال اور کرناٹک کے دوستوں کو بھی اپنی ریاست کی پہلی امرت بھارت ایکسپریس ٹرین مل گئی ہے۔ میں ان ریاستوں کو امرت بھارت ٹرینوں کے لیے بھی مبارکباد دوں گا۔
میرے پریوار جنو،
وندے بھارت ایکسپریس ترقی اور ورثے کو جوڑنے میں بہت بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔ ملک کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کاشی کے لیے چلائی گئی تھی۔ آج وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں ملک کے 34 روٹس پر چل رہی ہیں۔ وندے بھارت کاشی، کٹرا، اجین، پشکر، تروپتی، شرڈی، امرتسر، مدورئی، ویشنو دیوی، اعتقاد کے ایسے ہر بڑے مراکز کو وندے بھارت جوڑ رہی ہے۔ اسی سلسلے میں آج ایودھیا کو بھی وندے بھارت ٹرین کا تحفہ ملا ہے۔ آج ایودھیا دھام جنکشن – آنند وہار وندے بھارت شروع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آج ان شہروں کے درمیان کٹرا سے دہلی، امرتسر سے دہلی، کوئمبٹور-بنگلور، منگلورو-مڈگاؤں، جالنا-ممبئی کے درمیان وندے بھارت کی نئی خدمات شروع ہو گئی ہیں۔ وندے بھارت میں رفتار ہے، وندے بھارت میں جدت بھی ہے اور وندے بھارت میں آتم نربھر بھارت کا وقار بھی ہے۔ بہت کم وقت میں 1.5 کروڑ سے زیادہ مسافر وندے بھارت سےسفر کر چکے ہیں۔ خاص طور پر نوجوان نسل اس ٹرین کو بہت پسند کر رہی ہے۔
ساتھیو،
ہمارے ملک میں قدیم دور سے ہی تیرتھ یاتراؤں کی اپنی اہمیت اور شاندار تاریخ رہی ہے۔ بدری وشال سے سیتو بندھ رامیشورم کا سفر، گنگوتری سے گنگا ساگر کا سفر،دوارکادھیش سے جگن ناتھ پوری کی یاترا، دوادش جیوترلنگوں کی یاترا، چار دھاموں کی یاترا، کیلاش مانسروور یاترا، کانوڑ یاترا، شکتی پیٹھوں کی یاترا، پنڈھار پور یاترا، آج بھی ہندوستان کے کونے کونے میں کوئی نہ کوئی یاترا نکلتی رہتی ہے، لوگ عقیدے کے ساتھ ان سے جڑتے رہتے ہیں۔ شیو استھل پاد یاترے، مروگنککو کاوڑی یاترے، ویشنو تیروپ-پدی یاترے، امّن تروتل یاترے، کیرالا میں سبری مالا یاترا ہو، آندھرا-تلنگانہ میں میدارام میں سمکا اور سرکا کی یاترا ہو، ناگوبا یاترا ہو، ان میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوتے ہیں۔ یہاں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ کیرالہ میں بھگوان رام اور ان کے بھائیوں بھرت، لکشمن اور شتروگھن کے دھام کی بھی یاترا ہوتی ہے۔ یہ یاترا نالم بلم یاترا کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں کئی پریکرمائیں بھی جاری رہتی ہیں۔ گووردھن پرکرما، پنچکوسی پرکرما، چوراسی کوسی پرکرما، اس طرح کے سفر اور پرکرما ہر عقیدت مند کا خدا سے تعلق مضبوط کرتے ہیں۔ بدھ مت میں، بھگوان بدھ، گیا، لمبنی، کپل وستو، سارناتھ، کشی نگر سے منسلک مقامات کی یاترائیں ہوتی ہیں۔ بدھ مت کے پیروکاروں کی راجگیر بہار میں پری کرما ہوتی ہے۔ جین دھرم میں پاوا گڑھ ، سمید شیکھر جی، پالیتانہ، کیلاش کی یاتراہو، سکھوں کے لئے پانچ تخت یاترا اور گرو دھام یاترا ہو، شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں پرشورام کنڈ کی عظیم یاترا ہو، ان میں شامل ہونے کے لئے عقیدت مند پوری عقیدت کے ساتھ جمع ہوتے ہیں۔ یہ ہیں. ملک بھر میں صدیوں سے ہو رہی ان یاتراؤں کے لیے ویسے ہی مناسب انتظامات کیے جاتے ہیں۔ اب ایودھیا میں ہونے والے یہ تعمیراتی کام ایودھیا دھام کا سفر اور یہاں آنے والے ہر رام بھکت کے لیے بھگوان کے درشن کو آسان بنا دیں گے۔
ساتھیو،
یہ تاریخی لمحہ، بہت خوش قسمتی سے، ہم سب کی زندگی میں آیا ہے۔ ہمیں ملک کے لیے نیا عہد کرنا ، خود کو نئی توانائی سے بھرنا ہے۔ اس کے لیے 22 جنوری کو آپ سب اپنے گھروں میں، میں ایودھیا کی اس مقدس سرزمین سے پورے ملک کے 140 کروڑ ہم وطنوں سے دعا کر رہا ہوں، میں بھگوان رام کی شہر ایودھیا سے دعا کر رہا ہوں، میں 140 کروڑ ہم وطنوں سے دعا کر رہا ہوں۔ ہاتھ جوڑ کر میں دعا کر رہا ہوں کہ آپ 22 جنوری کو جب بھگوان رام ایودھیا میں براجمان ہوں، تو آپ اپنے گھروں میں شری رام جیوتی روشن کریں اور دیوالی منائیں۔ 22 جنوری کی شام پورے ہندوستان میں جگ مگ جگ مگ ہونی چاہئے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے تمام ہم وطنوں سے ایک اور فوری درخواست کرتا ہوں۔ ہر کوئی 22 جنوری کو ہونے والے پروگرام کو دیکھنے کے لیے خود ایودھیا آنا چاہتا ہے، لیکن آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہر کسی کے لیے آنا ممکن نہیں ہے۔ ہر کسی کے لیے ایودھیا پہنچنا بہت مشکل ہے اور اس لیے ہاتھ جوڑ کر میں تمام رام بھکتوں، ملک بھر کے رام بھکتوں، خاص کر اتر پردیش کے رام بھکتوں سے گزارش کرتا ہوں۔ میری اپیل ہے کہ ایک بار 22 جنوری کو رسمی پروگرام ہو جائے تو 23 کے بعد وہ اپنی سہولت کے حساب سے ایودھیا آئیں۔
22 تاریخ کو ایودھیا آنے کا ارادہ نہ کریں۔ ہم بھکت بھگوان رام کو کبھی تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔ بھگوان رام جی آرہے ہیں، تو آئیے ہم بھی کچھ دن انتظار کریں، ہم نے 550 سال انتظار کیا، کچھ دن اور انتظار کریں۔ اور اس طرح سیکورٹی کے نقطہ نظر سے، انتظامات کے نقطہ نظر سے، میں آپ سب سے بار بار درخواست کرتا ہوں کہ مہربانی کریں، کیونکہ اب ایودھیا میں بھگوان رام کا نیا، عظیم الشان اور روحانی مندر آنے والی صدیوں کے لئے دستیاب ہے۔ آئیں، آپ جنوری میں آئیں، فروری میں آئیں، مارچ میں آئیں ، ایک سال بعد آئیں، دو سال بعد آئیں ، یہاں مندر تو ہے ہی۔ اس لیے 22 جنوری کو یہاں بھیڑ بھاڑ سے سے بچیں تاکہ یہاں کے انتظامات، مندر کے منتظمین، مندر کا جو ٹرسٹ، اتنا مقدس کام جو لوگوں نے کیا ہے اور اتنی محنت سے کیا ہے، پچھلے تین چار سال سے دن رات کام کیا ہے، ان کو ہماری طرف سے کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ اس لیے میں بار بار درخواست کرتا ہوں کہ 22 تاریخ کو یہاں پہنچنے کی کوشش نہ کریں۔ صرف چند لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے، وہ آئیں گے اور 23 تاریخ کے بعد تمام اہل وطن کے لیے آنا بہت آسان ہو جائے گا۔
ساتھیو،
آج میری ایودھیا کے بھائیوں اور بہنوں سے ایک درخواست ہے۔ آپ کو ملک اور دنیا بھر سے لاتعداد مہمانوں کی تیاری کرنی ہوگی۔ اب پورے ملک اور دنیا سے لوگ روزانہ ایودھیا آتے رہیں گے، لاکھوں لوگ آنے والے ہیں۔ اپنی سہولت کے مطابق آئیں گے، کوئی ایک سال میں آئے گا، کوئی دو سال میں آئے گا، کوئی دس سال میں آئے گا لیکن لاکھوں لوگ آئیں گے اور یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا، لا محدود وقت تک چلے گا۔ اس لیے ایودھیا کے شہریوں کو ایک عہد کرنا ہوگا اور یہ قرارداد ایودھیا شہر کو ہندوستان کا صاف ترین شہر بنانے کے لیے ہے۔
صاف ایودھیا یہ ایودھیا کے لوگوں کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ہمیں مل کر ہر قدم اٹھانا ہوگا۔ آج میں ملک کے تمام تیرتھ استھلوں اور مندروں سے اپنی درخواست کا اعادہ کروں گا۔ ملک بھر کے لوگوں سے میری اپیل ہے۔ عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے موقع پر ایک ہفتہ قبل مکر سنکرانتی کے دن سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے تیرتھ استھلوں پر صفائی کی ایک بڑی مہم شروع کی جانی چاہیے۔ ہمیں مکر سکرانتی کے دوران 14 جنوری سے 22 جنوری تک ہندوستان کے ہر مندر اور ہر کونے کو صاف کرنے کی مہم چلانی چاہئے۔ بھگوان رام پورے ملک کے ہیں اور جب بھگوان رام جی آ رہے ہیں تو ہمارا ایک بھی مندر نہیں، ہمارا ایک بھی تیرتھ کا علاقہ اور اس کے آس پاس کا علاقہ آلودہ نہیں ہونا چاہئے، وہاں گندگی نہیں ہونی چاہئے۔
ساتھیو،
کچھ عرصہ پہلے ایودھیا نگری میں ہی مجھے ایک اور سعادت حاصل ہوئی ہے ۔ آج مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے اجولا گیس کنکشن کی 10 کروڑویں استفادہ کنندہ بہن کے گھر جا کر چائے پینے کا موقع ملا۔ جب ہم نے یکم مئی 2016 کو بلیا، یوپی سے اجولا یوجنا شروع کی تھی تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ اسکیم کامیابی کی اتنی بلندیوں تک پہنچے گی۔ اس اسکیم نے کروڑوں خاندانوں، کروڑوں ماؤں اور بہنوں کی زندگیوں کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے، انہیں لکڑی کے دھوئیں سے نجات دلائی ہے۔
ساتھیو،
ہمارے ملک میں گیس کنکشن دینے کا کام 60-70 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ یعنی 6-7 دہائی پہلے۔ لیکن 2014 تک صورتحال ایسی تھی کہ 50-55 سالوں میں صرف 14 کروڑ گیس کنکشن دیے گئے۔ یعنی پانچ دہائیوں میں 14 کروڑ ۔ جبکہ ہماری حکومت نے ایک دہائی میں 18 کروڑ نئے گیس کنکشن دیے ہیںاور اس 18 کروڑ میں سے 10 کروڑ گیس کنکشن مفت دیئے گئے ہیں… اجولا اسکیم کے تحت دیئے گئے ہیں۔ جب غریبوں کی خدمت کا جذبہ ہو، جب نیت صافہو، تو کام بھی اسی طرح ہوتا ہے اور اسی طرح نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ آج کل کچھ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی میں اتنی طاقت کیوں ہے؟
مودی کی گارنٹی میں اتنی طاقت اس لئے ہے کہ مودی جو کہتے ہیں اسے کرنے کے لیے اپنی زندگی صرف کر دیتے ہیں۔ آج ملک کو مودی کی گارنٹی پر بھروسہ ہے…کیونکہ مودی جو گارنٹی دیتے ہیں اسے پورا کرنے کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔ یہ ایودھیا نگری بھی تو اس کی گواہ ہے اور آج میں ایک بار پھر ایودھیا کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس مقدس مقام کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ شری رام ہم سب کا بھلا کریں، میں اس خواہش کے ساتھ اپنی بات ختم کرتا ہوں۔ میں بھگوان شری رام کے چرنوں میں نمسکار کرتا ہوں اور میں آپ سب کو آپ کے ترقیاتی کاموں کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ میرے ساتھ بولیئے –
جے سیا رام!
جے سیا رام!
جے سیارام!
بھارت ماتا کی جے!
بھارت ماتا کی جے!
بھارت ماتا کی جے!
بہت بہت شکریہ۔
***
ش ح۔ ج ق ۔ ک ا
पिछले 9 वर्षों में भारत में विश्वस्तरीय इंफ्रास्ट्रक्चर और कनेक्टिविटी का अभूतपूर्व विस्तार हुआ है। राममय अयोध्या धाम में आज विभिन्न विकास परियोजनाओं का लोकार्पण और शिलान्यास कर गर्व की अनुभूति हो रही है। https://t.co/NA0xxO3lGC
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
आज पूरी दुनिया उत्सुकता के साथ 22 जनवरी के ऐतिहासिक क्षण का इंतज़ार कर रही है: PM @narendramodi pic.twitter.com/O0cPPZ1VOz
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
आज के ही दिन, 1943 में नेताजी सुभाषचंद्र बोस ने अंडमान में झंडा फहरा कर भारत की आजादी का जयघोष किया था।
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
आज़ादी के आंदोलन से जुड़े ऐसे पावन दिवस पर, आज हम आजादी के अमृतकाल के संकल्प को आगे बढ़ा रहे हैं: PM @narendramodi pic.twitter.com/6iwXnWGbMp
दुनिया में कोई भी देश हो, अगर उसे विकास की नई ऊंचाई पर पहुंचना है, तो उसे अपनी विरासत को संभालना ही होगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/jsEf1i9s4A
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
विकास भी और विरासत भी। pic.twitter.com/OfWWpKFQbq
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
त्रिकालदर्शी महर्षि वाल्मीकि जी के नाम पर अयोध्या धाम एयरपोर्ट का नाम, इस एयरपोर्ट में आने वाले हर यात्री को धन्य करेगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/hjpdEaSygZ
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
वंदे भारत, नमो भारत और अमृत भारत ट्रेनों की ये त्रिशक्ति, भारतीय रेलवे का कायाकल्प करने जा रही है: PM @narendramodi pic.twitter.com/hWWbMfKjeM
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
हमें देश के लिए नव संकल्प लेना है, खुद को नई ऊर्जा से भरना है।
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
इसके लिए 22 जनवरी को आप सभी अपने घरों में श्रीराम ज्योति जलाएं, दीपावली मनाएं: PM @narendramodi pic.twitter.com/x0TaozTe95
अयोध्या वासियों से प्रधानमंत्री का आग्रह... pic.twitter.com/KCfXSWy1AF
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
देश के सभी तीर्थ क्षेत्रों और मंदिरों से आग्रह... pic.twitter.com/MbNhJlcuZt
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
यह विकास और विरासत की हमारी साझा ताकत है, जो भारत को 21वीं सदी में सबसे आगे ले जाएगी। pic.twitter.com/GADNccdxIw
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
प्राचीन अयोध्या में विज्ञान और वैराग्य के साथ वैभव भी शिखर पर था। उसी गौरवशाली पहचान को हमें आधुनिकता से जोड़कर वापस लाना है। pic.twitter.com/nxLXBZ28ud
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
वंदे भारत, नमो भारत और अमृत भारत की त्रिशक्ति भारतीय रेलवे के कायाकल्प में काफी मददगार साबित होने वाली है। pic.twitter.com/Z1pjZIZI1A
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
भगवान श्री राम की नगरी में हो रहे चौतरफा विकास कार्यों से श्रद्धालुओं का अयोध्या धाम आना और राम लला के दर्शन करना बहुत आसान हो जाएगा। pic.twitter.com/ofEmaCvnGR
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
अयोध्या में 22 जनवरी को श्री राम लला की प्राण-प्रतिष्ठा के पावन अवसर को लेकर देशभर के 140 करोड़ परिवारजनों से मेरे दो विशेष आग्रह… pic.twitter.com/zmhmBsECBq
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
अयोध्या के साथ-साथ हमारे सभी तीर्थस्थलों पर मकर संक्रांति से एक सप्ताह के स्वच्छता कार्यक्रम का मेरा आह्वान… pic.twitter.com/1EU0fPlwng
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
अयोध्या नगरी भी इस बात की साक्षी है कि मोदी जो गारंटी देता है, उसे पूरा करने के लिए जी-जान लगा देता है। pic.twitter.com/EobZn9nM10
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023