Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ایس ٹی سنگمم گجرات اور تمل ناڈو کے درمیان صدیوں پرانے رشتے کو مضبوط کر رہا ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمل ناڈو اور سوراشٹر سنگمم (ایس ٹی سنگمم) ایک ایسے رشتہ کو مضبوط کر رہے ہیں جو گجرات اور تمل ناڈو کے درمیان صدیوں پہلے شروع ہوا تھا۔

ریلوے اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے ریاستی وزیر (حکومت گجرات) جناب جگدیش وشوکرما کے ساتھ روڈ شو کے دوران تمل ناڈو کے سیلم میں ڈانڈیا کی پرفارمنس دیکھی، جو سوراشٹرا اور تمل کے ملن کا اشارہ ہے۔

جواب میں وزیراعظم نے کہا:

’’ #STSangamamایک ایسے رشتہ کو مضبوط کر رہا ہے جو گجرات اور تمل ناڈو کے درمیان صدیوں پہلے شروع ہوا تھا۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3300