Your Excellency،صدر ولادیمر پوتن
معزز مہمانوں !
نمسکار!
مجھے خوشی ہے کہ ولادی ووستوک میں منعقد کئے جارہے ساتویں ایسٹرن ایکونومک فورم میں آپ سے ورچوئل طورپر جڑنے کا موقع ملا۔اسی مہینے،ولادی ووستوک میں بھارت کے کونسولیٹ کے قیام کے تیس سال پورے ہورہے ہیں۔اس شہر میں کونسولیٹ کھولنے والا پہلا ملک بھارت ہی تھا۔اور تب سے یہ شہر ہمارے تعلقات کے کئی milestones کا گواہ رہا ہے۔
Friends
2015 میں شروع کیا گیا یہ فورم ،آج Russian Far East کی ترقی میں بین الاقوامی تعاون کا ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔اس کےلئے میں صدر پوتن کی دور اندیشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
2019 میں مجھے اس فورم میں روبرو حصہ لینے کا موقع ملا تھا ۔اس وقت ہم نے بھارت کی ‘‘Act Far-East’’ پالیسی کا اعلان کیا تھا اور جس کے نتیجے میں ، Act Far-East کے ساتھ مختلف شعبوں میں بھارت کا تعاون بڑھا ہے۔آج یہ پالیسی بھارت اور روس کی ‘‘Special and Privileged Strategic Partnership’’کی ایک اہم ستون بن گئی ہے۔
Friends
چاہے ہم International North-South Corridor کی بات کریں،چنئی – ولادی ووستوک Maritime Corridor کی یا Northern Sea Route کی۔مستقبل میں کنیکٹی وٹی ہمارے تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بھارت آرکٹک موضوعات پر روس کے ساتھ اپنی حصہ داری کو مضبوط کرنے کا خواہشمند ہے۔توانائی کے شعبہ میں بھی تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔توانائی کے ساتھ ساتھ ،بھارت نے فارما اور ڈائمنڈ کے شعبوں میں بھی رشیا فار ایسٹ میں اہم سرمایہ کاری کی ہیں۔
روس کوکنگ کول کی سپلائی کے ذریعہ سے بھارت اسٹیل انڈسٹری کےلئے ایک اہم حصہ دار بن سکتا ہے۔ہمارے درمیان ٹیلنٹ کی موبیلیٹی میں بھی اچھا تعاون ہوسکتا ہے۔ہندوستانی صلاحیت نے دنیا کے کئی وسائل سے مالامال شعبوں کی ترقی میں تعاون دیا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ رویہ سے رشیا فار ایسٹ میں تیزی سے ترقی ہوسکتی ہے۔
Friends
بھارت کے قدیم اصول ‘‘وسودھیو کٹمبکم ’’نے ہمیں دنیا کو ایک کنبے کے طورپر دیکھنا سکھایا ہے۔آج کے میں ،دنیا کے کسی ایک حصہ کے واقعات پوری دنیا پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
یوکرین لڑائی اور کووڈ وبا سے گلوبل سپلائی چینس پر بڑا اثر پڑا ہے۔فوڈ گرین ،فرٹیلائزر اور فیول کی کمی ترقی پذیر ملکوں کےلئے بڑی تشویش کے موضوع ہیں۔ یوکرین کی لڑائی کے آغاز ہی سے ،ہم نے ڈپلومیسی اور ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ہم اس لڑائی کو ختم کرنے کےلئے بھی پرامن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔اس سلسلے میں ،ہم اناج اور فرٹیلائزر کے محفوظ برآمدات سے متعلق حالیہ اتفاق کا خیر مقدم بھی کرتے ہیں۔
میں ایک بار پھر صدر پوتن کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے مجھے اس فورم سے خطاب کرنے کا موقع دیا اور اس فورم میں موجود سبھی حصہ داروں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بہت بہت شکریہ!
ڈس کلیمر: یہ وزیراعظم کے پریس بیان کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل خطاب ہندی میں کیا گیا ہے۔
ش ح ۔ا م۔
U:10002
My remarks at the Plenary Session of 7th Eastern Economic Forum being held in Vladivostok. https://t.co/z3wM3ZPxNT
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2022
मुझे ख़ुशी है कि व्लादि-वोस्तोक में आयोजित किए जा रहे सातवें Eastern Economic Forum में आपसे वर्चुअल रूप से जुड़ने का मौका मिला।
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2022
इसी महीने, Vladivostok में भारत के कांसुलेट की स्थापना के तीस वर्ष पूरे हो रहे हैं।
इस शहर में कांसुलेट खोलने वाला पहला देश भारत ही था: PM
2019 में मुझे इस फ़ोरम में रू-ब-रू हिस्सा लेने का मौका मिला था।
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2022
उस समय हमने भारत की “Act Far-East” नीति की घोषणा की थी।
और परिणामस्वरूप, Russian Far East के साथ विभिन्न क्षेत्रों में भारत का सहयोग बढ़ा है: PM @narendramodi
आज यह नीति भारत और रूस की “Special and Privileged Strategic Partnership” की एक प्रमुख स्तम्भ बन गयी है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2022
भारत आर्कटिक विषयों पर रूस के साथ अपनी भागीदारी को मजबूत करने के लिए इच्छुक है।
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2022
ऊर्जा के क्षेत्र में भी सहयोग की अपार संभावनाएं हैं।
उर्जा के साथ-साथ, भारत ने pharma और diamonds के क्षेत्रों में भी Russian Far East में महत्वपूर्ण निवेश किये हैं: PM @narendramodi
आज के globalized world में, विश्व के किसी एक हिस्से की घटनाएं पूरे विश्व पर प्रभाव पैदा करती हैं।
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2022
यूक्रेन संघर्ष और कोविड महामारी से ग्लोबल सप्लाई चेन्स पर बड़ा असर पड़ा है।
Foodgrain, Fertilizer, और Fuel की कमी विकासशील देशों के लिए बड़ी चिंता के विषय हैं: PM @narendramodi
यूक्रेन संघर्ष की शुरुआत से ही, हमने diplomacy और dialogue का मार्ग अपनाने की आवश्यकता पर जोर दिया है।
— PMO India (@PMOIndia) September 7, 2022
हम इस संघर्ष को समाप्त करने के लिए सभी शांतिपूर्ण प्रयासों का समर्थन करते है: PM @narendramodi