نئی دہلی ،4اکتوبر :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے بھارتیہ ریلوے کے ذریعہ ریلوے اسٹیشنوں کی ازسرنوترقی کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ اس کے لئے انڈین ریلوے اسٹیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (آئی آرایس ڈی سی ) کو نوڈل ایجنسی اوراہم پروجیکٹ ترقیات ایجنسی بنایاجائیگا اور ضوابط کو آسان بنایاجائیگا ۔99برسوں پراحاطہ کرنے والے طویل المدت پٹے کے مختلف النوع کاروباری ماڈلوں کو اختیارکیاجائیگا اوراس طریقے سے بڑے پیمانے پرجدیدکاری عمل میں آئیگی اور عالمی سطح کا بنیادی ڈھانچہ قائم ہوگا۔
ملک بھرمیں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی ازسرنوترقی کامنصوبہ بنایاگیاہے اوراس کے لئے ریلوے اسٹیشن کے اندراورباہرپڑی ہوئی خالی آراضی اورگنجائش کو کاروباری مقاصد کے تحت ترقی دی جائیگی ۔ یہ پروگرام مسافروں کے لئے جدید ترین سہولتیں فراہم کریگا اضافی مالیہ فراہم کریگا اور وزارت ریلوے کو مجموعی طورپر کم سے کم لاگت برداشت کرنی پڑیگی ۔ مزید برآں ریلوے اسٹیشنوں کی ازسرنوترقی جو ملک بھرمیں عمل میں آئیگی وہ معیشت پرمتعدد اورمختلف النوع اثرات مرتب کریگی ۔ اس کے نتیجے میں زیادہ تعدادمیں روزگارفراہم ہوں گے اور بہتراقتصادی نموحاصل ہوگی ۔
آئی آرایس ڈی سی ایک نوڈل ایجنسی ہے اور یہ ایجنسی مجموعی کلیدی منصوبہ اورکاروباری منصوبے انفرادی طورپریااسٹیشنوں کے گروپ کے لئے وضع کریگی اوراس بات کا لحاظ رکھے گی کہ لاگت کم سے کم ہو۔ وزارت ریلوے کے لئے کاروباری منصوبوں کی منظوری کے بعد آئی آرایس ڈی سی یادیگرپروجیکٹ ترقیات ایجنسیاں اسٹیشن کی ازسرنوترقی کا کام شروع کریں گی ۔ ریلوے /آرایل ڈی اے /آئی آرایس ڈی سی مقامی شہری انجمنوں اورشہری مقامی اداروں ، ڈی ڈی اے یادیگر یوٹی کے ساتھ مل کر ریلوے کی آراضی کو ترقی دینے کا منصوبہ وضع کریں گے ، ساتھ ہی ساتھ متعلقہ زمین کو فری ہولڈ بنیاد پر ریلوے کو منتقل کرنے کے امکانات کو بھی بروئے کارلائیں گے۔ اس کے نتیجے میں وزارت ریلوے ملک بھرمیں برائے نام لاگت پر بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو ازسرنوترقی دینے کے کام کو مہمیز کرسکے گی ۔ یہ تمام ترترقیاتی کوششیں جدید ترین اسمارٹ اسٹیشنوں کے قیام میں مدد گار ہوں گی اوریہ تمام ترریلوے اسٹیشن منی اسمارٹ شہروں کے طورپر کام کریں گے ۔
ریلوے مسافراورصنعت کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا ۔ ریلوے مسافروں کو بین الاقوامی ریلوئے ٹرمنلوں جیسی سہولتیں حاصل ہوں گی اورتوقع کی جاتی ہے کہ اس پروگرام کے مثبت بیرونی نتائج میں سے ایک نتیجہ یہ بھی حاصل ہوگا کہ بڑے پیمانے پریعنی بڑی تعداد میں روزگارفراہم ہوں گے ۔
24اکتوبر ، 2015کو زونل ریلویز کے ذریعہ کابینی منظوریوں کے ضوابط کے مطابق 45برسوں کی پٹہ مدت کے لئے اے ون اوراے کیٹگوری کے اسٹیشنو ں کو ازسرنوترقی دینے کے لئے منظوری حاصل کی گئی تھی تاہم متوقع بولی لگانے والوں کی جانب ناکافی طورپر دلچسپی کا اظہارکیاگیاتھا۔ ڈیولپروں ، سرمایہ کاروں اور دیگرشراکت داروں سے گفت وشنید کے دوران کثیر النوع ذیلی پٹے داری اورآسان بولی لگانے کے ضوابط سمیت متعدد موضوعات پرتبادلہ خیالات عمل میں آئے تھے ۔ لہذا ان تمام معاملات سمیت ایک بہتر اور سہل پروگرام وضع کیاجاناتھا اوریہ کام ایک خصوصی عمل آوری ایجنسی یعنی آئی آرایس ڈی سی کے توسط سے عمل میں آناتھا ۔
**************
U-5147