نئیدہلی11فروری۔وزیراعظم نے اروناچل ،آسام اور تریپورہ کے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر گواہاٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے شمال مشرقی گیس گرڈ کا سنگ بنیاد رکھا ۔انہوں نے ریاست میں دیگر مختلف النوع ترقیاتی پروجیکوں کی رونمائی بھی انجام دی ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کی تاریخ کا ایک نیا باب وا ہورہا ہے اور اس خطے کی تیز رفتار ترقی میری حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسام ترقی کے راستے پر گامزن ہے ۔ شمال مشرقی خطے کے لئے ہماری وابستگی کا اظہار بجٹ میں شمال مشرقی خطے کے لئے تخصیص سے ہی ہوتا ہے جسے 21 فیصد سے زائد بڑھادیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں کی ہمہ گیر ترقی کا عہد کررکھا ہے ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس خطے کی ثقافت ،مسائل اور زبانوںکا تحفظ کیا جائے گا۔
شہریت سے متعلق بل کے متعلق یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر اعظم نے عوام سے گزارش کی کہ و ہ شہریت سے متعلق بل کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں سے گمراہ نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ 36 برس گزر گئے لیکن آسام معاہدے پر آج تک عمل نہیں ہوسکا اور صرف مودی حکومت ہی اسے عملی جامہ پہنائے گی۔ وزیر اعظم نے سیاسی پارٹیوں سے درخواست کی کہ و ہ سیاسی مفاد اور ووٹ بینک کے لئے آسام کے عوام کے جذبات سے کھلواڑ نہ کریں ۔ انہوں نے شمال مشرق کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی ریاست کو سٹی زن شپ ( ترمیمی ) بل سے کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آسام معاہدے کے نفاذ کے لئے آپ کے مطالبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
اس موقع پر بدعنوانی کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چوکیدار، بدعنوان عناصر کے کارروائی کررہا ہے ۔ سابقہ حکومت نے بدعنوانی کو ایک عام صورتحال کے طور پر نافذ کررکھا تھا تاہم اسے معاشرے سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کام کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے شمال مشرقی گیس گرڈ کا سنگ بنیاد رکھا جو پورے خطے میں قدرتی گیس کی دستیابی کو یقینی بنائے گا اور اس خطے میں صنعتی نمو کو فروغ دے گا۔ انہوں نے تنسکھیا میں ہولونگ موڈولر گریس پروسسیسنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد کا افتتاح کیا ،جو آسام میں پیدا کی جانے والی 15 فیصد مجموعی گیس کی بہم رسانی کرے گا۔ وزیر اعظم نے شمال ،شمالی گواہاٹی میں ماؤنٹیڈ اسٹوریج ویسل کی ایل پی جی صلاحیت کو منظم بنانے کے عمل کا بھی افتتاح کیا ۔
نمالی گڑھ میں این آر ایل بایو ریفائنری کا سنگ بنیاد اور برونی – گواہاٹی تک کی گیس پائپ لائن بچھانے کے کام کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا جس کی طوالت 729 کلومیٹر کے بقدر ہے اور یہ گیس پائپ لائن بہار ، مغربی بنگال ،سکم اور آسام سے ہوکر گزرے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نومالی گڑھ ملک بھر میں تعمیر ہونے والی بارہ بایو ریفائنری کارخانوںمیں سے سب سے بڑا کارخانہ ہوگا ۔ یہ سہولت آسام کو تیل اور قدرتی گیس کا ہب بنادے گی اور بھارت کی معیشت کو فروغ دے گی۔ انہوں نے 10 فیصد تک کی ایتھنول کی آمیزش کے لئے حکومت کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی ۔
انہوں نے کامروپ ، کیچر ، ہیلا کھنڈی اور کریم گنج اضلاع میں سٹی گیس ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں 2014 میں صرف 25 لاکھ پی این جی کنکشن تھے ، وہیں صرف چار برسوںمیں ا ن کی تعداد 46 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ سی این جی کی ازسرنو بھر پائی کے اسٹیشنوںکی تعداد اس مدت کے دوران 950 سے بڑھ کر 1500 ہوگئی ہے ۔
وزیر اعظم نے دریائے برہمپتر پر چھ لینوں والے پُل کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ہم برہمپتر ندی کے اوپر چھ گلیاروں والی شاہراہ کا کام شروع کررہے ہیں ،جو دونوں دریاؤں کے کنارے صرف ہونے والا وقت کم کردے گی اور یہ وقت 1.30 گھنٹے سے گھٹ کر محض 15 منٹ رہ جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کی حکومت نے گوپی ناتھ بارہدولی ، بھوپن ہزاریکا کو بھارت رتن کا ایوارڈ تفویض کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاید بھوپن ہزاریکا یہ ایوارڈ از خودوصول کرتے تاہم بھارت رتن کے طور پر سابقہ حکومت انہیں ایوارڈ سے نوازنے میں ناکام رہی کیونکہ اس وقت یہ ایوارڈ چند افراد کے لئے مخصوص تھا ۔ اس ملک کا نام جنہوں نے روشن کیا ہے ، ان کے اعزاز میں کچھ کرنے میں دہائیاں نکل گئیں ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-851
When it comes to Bharat Ratnas, those who ruled the nation for 55 years had a fixed approach- the award for some was reserved the moment they were born while others were ignored.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 9, 2019
Atal Ji’s Government and the present NDA Government honoured two greats from Assam. pic.twitter.com/ythLqhNcnq
Spoke to my sisters and brothers of Assam on aspects of the Citizenship (Amendment) Bill and also assured them that the interests of Assam and other parts of the Northeast will always be protected. pic.twitter.com/bHDa3aSThL
— Narendra Modi (@narendramodi) February 9, 2019
During Congress rule, the headlines from the Northeast indicated sheer neglect and apathy. The headlines now reflect positivity and development.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 9, 2019
Congress has zero respect for Assam’s culture. They had no will to implement important parts of the Assam Accord.