نئی دہلی،13؍فروری،پردھان منتری اُجولا یوجنا کے 100 سے زیادہ مستفدین نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اُن سے تبادلہ خیال کیا۔
خاتون مستفدین، جو ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے آئیں ہیں، نے ایل پی جی پنچایت کے لئے نئی دہلی میں ہیں، جس کی میزبانی آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے کی تھی۔
جناب نریندر مودی کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران مستفدین نے واضح کیا کہ کس طرح ایل پی جی سلینڈروں کے استعمال کے ذریعے ان کی زندگی میں سدھار آیا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں، ان کی روزانہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم نے سوبھاگیہ یوجنا کا ذکر کیا، جو مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہے تاکہ ہر گھر میں بجلی کے کنکشن فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے لڑکیوں کے خلاف ہرطرح کے امتیاز کو ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مستفدین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے گاؤوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پورے گاؤں کی صحت میں اسی طرح سدھار آئے گا جس طرح اجولا یوجنا نے ان کے کنبے کے افراد کی سدھار کیا ہے۔
اجولا یوجنا کے لئے وزیراعظم کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کچھ مستفدین نے اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں دیگر مخصوص چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمندر پردھان بھی موجود تھے۔
U-874
I got an opportunity to know first hand how the Ujjwala Yojana is bringing smiles on the faces of several women. pic.twitter.com/totAV0S0gl
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2018
During the interaction with Ujjwala Yojana beneficiaries, spoke in detail about the measures taken by the Central Government to further ‘Ease of Living.’ Also elaborated on the importance of ending all forms of discrimination against the girl child. https://t.co/x7ajFOSUPm pic.twitter.com/QUipZgdGUd
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2018