وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تبصرہ کیا کہ انڈمان اور نکوبار کے جزائر کا نام ہمارے ہیروز کے نام پر رکھنا یہ یقینی بنانے کا ایک طریقہ ہے کہ قوم کے لیے ان کی خدمات کو آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو قومیں اپنی جڑوں سے جڑی رہتی ہیں وہ ترقی اور قوم کی تعمیر میں آگے بڑھتی ہیں۔
ایکس پر شیو ارور کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:
’’انڈمان اور نکوبار کے جزائر کا نام ہمارے ہیروز کے نام پر رکھنا یہ یقینی بنانے کا ایک طریقہ ہے کہ قوم کے لیے ان کی خدمات کو آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے۔ یہ ہمارے اُن مجاہدین آزادی اور نامور شخصیات کی یاد کو محفوظ رکھنے اور منانے کی ہماری وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جنہوں نے ہمارے ملک پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
آخرکار ، جو قومیں اپنی جڑوں سے جڑی رہتی ہیں وہ ترقی اور قوم کی تعمیر میں آگے بڑھتی ہیں ۔
نام رکھنے کی تقریب سے متعلق میری تقریر بھی یہاں ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=-8WT0FHaSdU
نیز، انڈمان اور نکوبار جزائر سے لطف اندوز ہوں۔ سیلولر جیل کا بھی دورہ کریں اور عظیم ویر ساورکر کی ہمت سے حوصلہ حاصل کریں۔‘‘
Naming the islands in Andaman and Nicobar after our heroes is a way to ensure their service to the nation is remembered for generations to come. This is also part of our larger endeavour to preserve and celebrate the memory of our freedom fighters and eminent personalities who… https://t.co/0XrX5b9rJJ
— Narendra Modi (@narendramodi) December 18, 2024
**************
) ش ح –اک– ش ہ ب )
U.No. 4213