Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

امریکی کانگریس کے ایک وفد كی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

امریکی کانگریس کے ایک وفد كی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات


ایوان نمائندگان کے آٹھ ارکان پر مشتمل امریکی کانگریس کے ایک وفد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وفد میں انڈیا کاکس کے ڈیموکریٹک مشتركہ صدر رو کھنہ، انڈیا کاکس کے مشتركہ صدر ریپبلکن مائیک والٹز، کیٹ کیمک، ڈیبورا راس، جیسمین کروکٹ، رچ میک کارمک اور نمائندہ شری تھانیدار شامل تھے۔

ہندوستان میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستانامریکہ تعلقات کے لئے امریکی کانگریس کی مستقل اور دو طرفہ حمایت کے لئے اپنی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کی دعوت پر جون میں امریکہ کے اپنے تاریخی سرکاری دورے کو بڑے شوق سے یاد کیا جس کے دوران انہیں دوسری بار امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا موقع ملا تھا۔

وزیر اعظم اور امریکی وفد نے اس بات كو اجاگر كیا کہ ہندوستانامریکہ جامع عالمی حكمت انگیز ساجھے داری مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے احترام اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا