امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جیک سلیوان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
انھوں نے گزشتہ چار سالوں میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں خاص طور پر ٹیکنالوجی، دفاع، خلا، سول نیوکلیئر، کلین انرجی، سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کلیدی شعبوں میں نمایاں پیش رفت کا مثبت انداز میں جائزہ لیا۔
صدر بائیڈن کے ساتھ اپنی مختلف ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے جس میں ستمبر 2024 میں کواڈ سربراہان کے سربراہی اجلاس کے لیے ان کا امریکی دورہ بھی شامل ہے، وزیر اعظم نے ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے صدر بائیڈن کے تعاون کی تعریف کی جو ایک لازوال وراثت چھوڑتی ہے۔
وزیر اعظم نے این ایس اے سلیوان کے ذریعے سونپے گئے صدر بائیڈن کے خط کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے اور عالمی بھلائی کے لیے دونوں جمہوریتوں کے درمیان قریبی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے صدر بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جِل بائیڈن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 4923
It was a pleasure to meet the US National Security Advisor @JakeSullivan46. The India-US Comprehensive Global Strategic Partnership has scaled new heights, including in the areas of technology, defence, space, biotechnology and Artificial Intelligence. Look forward to building… pic.twitter.com/GcU5MtW4CV
— Narendra Modi (@narendramodi) January 6, 2025