امریکی قومی سلامتی کے مشیر، عالی جناب جیک سُلیوان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
این ایس اے سُلیوان نے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر بائیڈن وزیر اعظم کے سرکاری دورے پر استقبال کے منتظر ہیں۔
وزیر اعظم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی اور گہری ہوتی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک نتیجہ خیز دورہ اور صدر بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر دلچسپ گفتگو کے منتظر ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.6118
Glad to receive US National Security Advisor @JakeSullivan46. Reviewed progress under India-US Initiative on Critical & Emerging Technologies (iCET) and other issues of bilateral cooperation. Look forward to meeting @POTUS @JoeBiden during my upcoming State Visit to the US. pic.twitter.com/jqG77WgMIE
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2023