Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

امریکہ کے ریاستی  اور دفاعی سکریٹریوں کی وزیراعظم سے ملاقات


نئی دہلی ،7ستمبر :امریکہ کے ریاستی سکریٹری جناب میشیل پامپیواور دفاعی سکریٹری جناب جیمس ماٹیس نے کل  وزیراعظم جناب نریندرمودی سے ملاقات کی ۔

 انھوں نے صدرٹرمپ کی ارسال کردہ تہنیت وزیراعظم کو پیش کی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پرصدرٹرمپ سے ہوئی اپنی گذشتہ ملاقات کا بڑے والہانہ انداز میں ذکرکیااورسکریٹری حضرات سے گذارش کی کہ وہ ان کی مبارکبادصدرموصوف تک پہنچادیں ۔

 دونوں سکریٹریوں نے وزیراعظم کو اس سے قبل منعقدہ  دوبدوثمرآور اورمفید گفتگو کے متعلق مختصرجانکاری دی ۔ وزیراعظم نے دونوں سکریٹریوں اوران کے بھارتی ہم عہدیداران یعنی  وزیرخارجہ اوروزیردفاع کو دونوں ممالک کے مابین بارآورگفتگوکاانعقاد کرنے کے لئے مبارکبادپیش کی ۔

         

**************

U-4621