عالی جناب !
محترم المقام،
میں آج، ہماری مثبت بات چیت اور آپ کی تمام قیمتی بصیرت آموز تجاویز کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میں آج کی سربراہی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے وزیر اعظم سونیکسے سفنڈون کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
ہم نے ڈجیٹل تبدیلی کو مضبوط بنانے کے لیے جو دو مشترکہ اعلامیہ اپنائے ہیں وہ مستقبل میں ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری اورہمارے تعاون کی بنیاد رکھے گی۔ میں اس کامیابی کے لیے سبھی کی ستائش کرتا ہوں۔
میں گزشتہ تین برسوں میں آسیان میں ہندوستان کے کنٹری کوآرڈینیٹر کے طور پر اپنے مثبت کردار کے لیے سنگاپور کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کی حمایت کا شکریہ کہ ہم نے ہندوستان-آسیان تعلقات میں بے مثال ترقی کی ہے۔ میں فلپائن کو ہمارے نئے کنٹری کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خوش آمدید اور مبارکباد دیتا ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ ہم دو ارب لوگوں کے روشن مستقبل اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
ایک بار پھر، میں لاؤ س پی ڈی آر کے وزیر اعظم کو آسیان کی مثالی چیئرمین شپ کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
جیسے ہی ملیشیا نے اگلی کرسی سنبھالی ہے، میں 1.4 بلین ہندوستانیوں کی طرف سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
آپ اپنی چیئرمین شپ کی کامیابی کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل حمایت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
ڈس کلیمر – یہ وزیر اعظم کے کلمات کا تقریبا ًترجمہ ہے۔ اصل بیان ہندی میں دئیے گئے ہیں۔
*****
ش ح، ظ ا
U.No.1135