Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نومنتخب نے وزیراعظم سے ملاقات کی


نئیدہلی،13اگست۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نومنتخب محترمہ ماریا فرنانڈا ایسپی نوزاگارسز نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

 اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم موصوف نے اقوام متحدہ کی  73 ویں جنرل اسمبلی کی  صدر منتخب ہونے پر محترمہ ایسپی نوزا کو  مبارکباد دی ۔اس موقع پر محترمہ ایسپی نوز انے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجتماعات کے لئے اپنی ترجیحات بیان کیں ۔اس کے جواب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انہیں ، اُن کی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہندوستان کے مکمل   تعمیری تعاون کی  یقین دہانی کرائی ۔

 دونوں لیڈروں نے اس ملاقات کے دوران دہشت گردی ،اقوام متحدہ کی اصلاحات اور تبدیلی ماحولیات سمیت  اہم  عالمی چیلنجوں پر  اقوام متحدہ کے مضبوط  اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4248