اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عزت مآب حسین امیر عبداللہیان ، جو ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں ، انہوں نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے خیرسگالی کے طور پر ملاقات کی ۔
معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے ہندوستان اورایران کے درمیان طویل مدتی تہذیبی اور ثقافتی رشتوں کا گرمجوشانہ طورپر ذکر کیا۔ دونوں رہنماؤ ں نے اس وقت جاری دوطرفہ تعاون پر مبنی اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو کووڈ کے بعد کے دور میں تبادلوں میں تیزی لانے کے لئے کام کرنا چاہئے ۔
وزیراعظم نے ایرانی وزیرخارجہ سے درخواست کی کہ وہ عزت مآب صدر ایران جناب ابراہیم رئیسی کو ان کا تہنیتی پیغام پہنچا دیں اور یہ کہ وہ کسی نزدیکی تاریخ میں ایرانی صدر سے ملاقات کرنے کی تمنارکھتے ہیں ۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.6277
Was happy to receive Foreign Minister Hossein Amirabdollahian for a useful discussion on further development of Centuries-old civilizational links between India and Iran. Our relations have mutually benefited both the countries and have promoted regional security and prosperity. pic.twitter.com/Ef5Sbtj7Gb
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2022