Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی


اسرائیل کے وزیر خارجہ  عزت مآب جناب ایلی کوہن نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں زراعت، پانی، اختراعات اور دونوں معیشتوں کی وسیع پیمانے پر تکمیل کرنے والےعلمی شراکت داری کے ترجیحی شعبے شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا بھی ان امور میں شامل ہے۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے وزیرخارجہ ایلی کوہن سے درخواست کی کہ وہ وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نیتن یاہو کو ان کی پرتپاک مبارکباد پیش کریں۔

*************

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.4969