Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

اجتماعی کوششوں کی بدولت بھارت میں شیروں کی آبادی  میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ رونما ہو رہا ہے : وزیر اعظم


شیروں کے تحفظ سے متعلق اجتماعی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت میں شیروں کی آبادی میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ رونما ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 57ویں ٹائیگر ریزرو کا اضافہ فطرت کے تحفظ کے تئیں ہماری صدیوں قدیم اخلاقیات کے عین مطابق ہے۔

مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کے ذریعہ ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:

’’ماحولیات سے محبت کرنے والوں کے لیے شاندار خبر،  یہ فطرت کے تحفظ سے متعلق ہماری صدیوں قدیم اخلاقیات کے عین مطابق ہے۔ اجتماعی کوششوں کی بدولت بھارت میں شیروں کی آبادی وقت کے ساتھ ساتھ اضافے سے ہمکنار ہو رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ جذبہ آنے والے وقت میں بھی جاری رہے گا۔‘‘

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:3374