Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

’آیوشمان بھو‘ مہم PM-JAY کے بارے میں جامع کوریج اور بیداری پیدا کرنے پر مرکوز ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کے ایک مضمون سے اتفاق کیا ہے کہ آیوشمان بھو مہم PM-JAY کے بارے میں جامع کوریج، بیداری پیدا کرنے، ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی بنانے، اور دیہات کے ساتھ ساتھ شہری وارڈوں میں مختلف صحت خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

X پر صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

”مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے وضاحت کی ہے کہ کس طرح ’آیوشمان بھو‘ مہم PM-JAY کے بارے میں جامع کوریج، بیداری پیدا کرنے، ہیلتھ اکاؤنٹ آئی ڈی بنانے، اور دیہات کے ساتھ ساتھ شہری وارڈوں میں مختلف صحت خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔“

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9577