وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور ان سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
گواہاٹی کی ایک گھریلو خاتون محترمہ کلیانی راج بونگشی، جو ایک سیلف ہیلپ گروپ چلاتی ہیں اور جنہوں نے علاقے کی سطح کی ایک فیڈریشن اور ایک خوراک ڈبہ بندی اکائی قائم کی ہے، کو آسام گورو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم نے ان کی کامیابی کی داستان سنی اور کلیانی جی کوبتایا کہ ان کا نام خود عوام کی فلاح (کلیان) کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
اپنے کاروبار کے مالی ارتقا کے بارے میں محترمہ نے کہا کہ انہوں نے 2000 روپئے سےایک مشروم یونٹ سے آغاز کیا تھا، اور اس کے بعد حکومت آسام کے ذریعہ 15000 روپئے دیے گئے، اس سے انہوں نے ایک خوراک ڈبہ بندی اکائی کھولی۔ اس کے بعد، انہوں نے 200 خواتین کے ساتھ ایریا لیول فیڈریشن قائم کی۔ انہیں پی ایم ایف ایم ای (پردھان منتری فارمیلائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائز اسکیم) کے تحت مالی تعاون بھی حاصل ہوا۔ انہیں ایک ہزار خوانچہ فروشوں کے درمیان پی ایم سواندھی اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ’’آسام گورَو‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انہوں نے وی بی ایس وائی گاڑی ’مودی کی گارنٹی کی گاڑی‘ کا استقبال کرنے کے لیے علاقے کی خواتین کی قیادت کی، اور اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے معلومات اور حوصلہ فراہم کیا جس کی وہ حقدار تھیں۔ وزیر اعظم نے ان سے صنعت کاری اور سماجی خدمت کا جذبہ برقرار رکھنے کے لیے کہا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’آپ اس بات کی ایک زندہ جاوید مثال ہو کہ جب ایک خاتون آتم نربھر بنتی ہے تو معاشرے کو اس سے زبردست فائدہ حاصل ہوتا ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2522