Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

¬¬¬ہیڈلائن


 

نئی دہلی، 1 اگست    2018/مرکزی کابینہ کی میٹنگ نے جس کی صدارت جناب نریندرمو دی نے کی،  آئی ڈی بی آئی  بینک   لمیٹیڈ میں ہندستان کا حصہ  50 فی صد سے کم کرنے کی حکومت کی تجویز   پر کوئی اعتراض  نہ کرنے کی  منظوری دے دی ہے۔  ا س نے  لائف انشورنش کارپوریشن آف انڈیا  (ایل آئی سی) کو  بینک میں  پروموٹر کے طور پر   کنٹرولنگ حصہ رکھنے کی بھی منظوری دی ہے۔  

اس اقدام سے  گاہکوں ، ایل آئی سی  اور بینک  تینوں کو  بڑے فائدہ ہوں گے۔  اس سے   ایل آئی سی اور بینک کو  مالی اعتبار سے   اور ان کے ان ذیلی اداروں کو  فائدہ ہوگا  جو  مکان بنانے کے لئے قرضے دیتے ہیں  اور میوچوئل فنڈ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔  اس کے علاوہ بینک ایل آئی سی کے 11 لاکھ ایجنٹوں کی خدمات  گھر گھر جاکر  بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لئے  حاصل کرسکے گا۔   جس سے گاہکوں کے تئیں خدمات میں بہتری آئے گی اور زیادہ لوگ مالی نظام میں شامل ہوں گے۔

2016 میں وزیرخزانہ نے   اپنی بجٹ تقریر میں یہ اعلان کیا تھا کہ آئی ڈی بی آئی بینک میں  تبدیلی کا عمل  شروع ہوگیا ہے   اور  حکومت اس عمل کو مزید آگے لے جائے گی اور اس تجویز پر غور کرے گی کہ اس کا حصہ کم کرکے  50 فی صد سے کم  کردیا جائے۔   اس اعلان کے پس منظر میں  بورڈ کی منظوری سے  ایل آئی سی نے انشورنش ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) سے یہ اجازت  چاہی  کہ اسے   آئی ڈی بی آئی بینک نے کنٹرولنگ حصہ حاصل ہوسکے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ج ۔ ج۔

U- 3991