Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

Major Initiatives

نیتی آیوگ : ہندوستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی تبدیلیاں


نئی دہلی، 28 اگست/ نئے ہندوستان کے جذبے اور بدلے قوت تحریک کو ظاہر کر نے کے لئے حکمرانی اور پا لیسی اپنا نے والے اداروں کو نئے چیلنجوں کو اپنا نا ہوگا اور آئین ہند کے بنیا دی اصولوں پراور ہماری تہذیبی تاریخ کے علم اور موجودہ سما جی ثقافتی اور معا شی تنا ظر میں پا لیسی وضع کرنی ہو گی ۔ ہندوستان اور اس کے عوام حکمرانی میں ادارہ جا تی اصلاحات اور تحریکی پالیسی میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ اس سے نیا ماحول بنے اور بے مثال تبدیلیاں نمو دار ہوں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=P0c6FCi-FRg

بدلتے ہو ئے وقت کے ساتھ حکومت ہند نے ہندوستان کی ضرورتوں اور عوام کی خواہشات کو بہتر ڈھنگ سے پائے تکمیل تک پہو نچا نے کے ذریعہ پرا نے منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ پر نیتی آیوگ (ہندوستان کو تبدیل کر نے والا قومی ادارہ)تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ۔ نیتی آیو گ کی تشکیل سے قبل وزرائے اعلیٰ ، ما ہرین معشیات اور ما ئی گورنمنٹ (MyGov.) کے ذریعہ وسیع صلا ح و مشورہ کیا گیا تھا ۔

gov-track4

ہم ایک ایسا ہندوستان بنا نے کے سفر میں ہیں جو نہ صرف عوام کی توقعات پوری کر ے بلکہ عالمی پیما نے پر فخر سے اپنا سر بلند رکھے ۔ ہندوستان کے عوام اپنی شراکت سے ترقی اور حکمرانی میں بہتری کی امید رکھتے ہیں ۔ اس تبدیلی کے عمل کے دوران جہاں چند تبدیلیوں کو شا مل کیا گیا ہے اور ان کا منصوبہ بنا یا گیا ہے وہیں مارکیٹ فورسیز کے نتا ئج سا منے آئے ہیں اور عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں رونما ہو ئی ہیں ۔ ہما رے اداروں کی تشکیل اور ان کی پختگی کے نتیجے میں نئی پا لیسی سے مرکزی سطح پر منصوبہ بندی کا کردار ختم ہو گیا ہے ۔ مرکزی منصوبہ بندی کی از سر نو وضاحت کی ضرورت تھی ۔

gov-track4_1

گذشتہ چند دہا ئیوں کے دوران ہما ری آبادی میں نمایاں طور پربہتری آ ئی ہے ۔ تعلیم ،ہنر مندی، جنسی بنیا د پر جا نبداری کے خاتمے اور روزگار کے ذریعہ ہمارے نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کا ر لا نا ہو گا ۔ سا ئنس ، ٹیکنا لو جی اور معیشت کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کر نے کی ہم کو شش کر رہے ہیں ۔

حکومت کا کردار وقت کے ساتھ قومی مقاصد کو حاصل کرنا ہو سکتا ہے لیکن یہ بات ہمیشہ اہم رہے گی ۔ حکومت وہ پا لیسیاں بنا تی رہے گی جو ملک کی ضرورتیں پو ری کر یں گی اور شہریوں کے فائدے کے لئے ان پر عمل در آمد کرے گی ۔ پا لیسی سازی کے علا وہ حکومت کے کا م کا ج میں عا لمی سیا ست اور معیشت کو شا مل کیا جا ئے گا ۔

gov-track4_2

ہندوستان میں مو ثر حکمرانی کے مندرجہ ذیل ستون ہیں :

• عوام نواز ایجنڈہ جو سما ج اور افراد کی توقعات پو ری کرے ۔
• ان کی ضرورتوں کی تکمیل اور عمل کے لئے سر گرم عمل رہے۔
• شہریوں کو شا مل کر کے ان کی شمولیت کو یقینی بنا ئے ۔
• تمام گروپوں کی شمولیت۔
• ہما رے ملک کے نوجوانوں کے لئے یکساں مواقع پیدا کرنا۔
• آب و ہوا کا تحفظ کر کے پا ئیدار ترقی اور
• شفافیت ،جس میں حکومت کو صاف شفاف اور جوابدہ بنا نے کے لئے ٹیکنا لو جی کا استعمال ہو تا ہے ۔

gov-track4_3

عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنا نے کے لئے حکمرانی میں بہتری پہلی شرط ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اسے صرف سرکا ری ، نجی شعبوں کے علا وہ سما ج کے تمام شرکا کے درمیان تخلیقی ، ترتیبی اور برا بر کی شرا کت کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ تمام سطحوں پر عوامی شراکت کے ذریعہ ہی خدمات کی فرامی کو بہتر بنا نا ہو گا ۔

گذشتہ برسوں کے دوران حکومت کے ادارہ جا تی فریم ورک میں تبدیلی آ ئی ہے ۔ آج جس بات کی ضرورت ہے وہ حکومت کی مہا رت کو بہتر بنانا ہے جو ہمیں مذکورہ ادارے میں کا م کا ج کو بہتر بنا نے کا موقعہ فرا ہم کر تا ہے ۔ منصوبہ بندی کے عمل کے لئے حکمرانی کی ‘‘حکمت عملی ’’سے حکمرانی کے ‘‘عمل ’’ تک واضح طور پر توانائی لا نے کی ضرورت ہے ۔

gov-track4_4

حکمرانی کے ڈھا نچے کے تنا ظر میں ہما رے ملک کی ضرورتیں بدل گئی ہیں اور ایک ادارہ قائم کر نے کی ضرورت ہے جو حکومت کے لئے تھنک ٹینک کے طور پر کا م کر ے ۔ نیتی آیوگ کا مقصد اسی مقصد کی تکمیل ہے ۔ یہ حکومت کو مرکزی اور ریا ستی سطح پر پا لیسی کے تمام اہم عنا صر کے سلسلے میں کلیدی اور تکنیکی مشورہ دے گا ۔ اس میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اقتصادی محاذ کے امور شا مل ہیں ۔ جنہیں ملک کے علا وہ دوسرے مما لک میں بہتر تصور کیا جا تا ہے ۔ یہ مختلف موضوعات سے متعلق معلومات کی بنیا د پر نئی پا لیسی اور مخصوص معلومات فرا ہم کر تا ہے ۔

gov-track4_5

ما ضی کی مرکز سے ریا ست کی جا نب یکطرفہ پا لیسی کی منتقلی کی جگہ پر ریا ستوں کے ساتھ اصل اور جا ری شراکت نے لے لی ہے جو کہ ایک انقلا بی اہم تبدیلی ہے ۔ نیتی آیوگ حکومت کو کلیدی پا لیسی ویژن مہیا کرا نے کے علا وہ اہم مسا ئل سے نمٹنے کے لئے بھی تیزی سے قائم کر ے گا ۔

دنیا کی بہتر چیزوں کو قبول کر نے کے دوران ہندوستان میں کو ئی تبدیلی نہیں آ سکتی ۔ ترقی کے لئے ہمیں اپنی حکمت عملی تلا ش کر نے کی ضرورت ہے اور یہ کا م نیتی آ یوگ کر ے گا ۔

gov-track4_6

نیتی آ یوگ درج ذیل مقاصد کے لئے کا م کر ے گا :

• قومی ترقی کی ترجیحات اور قومی مقاصد کی روشنی میں ریا ستوں کی سرگرم شراکت والی حکمت عملی سے متعلق ویژن تیار کر ے گا ۔ بعد ازاں نیتی آیو گ کا ویژن وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کے قومی ایجنڈے کے لئے ایک خاکہ فرا ہم کر ے گا ۔
• اس حقیقت کو تسلیم کر تے ہو ئے مضبوط ریا ستوں سے مضبوط ملک بنتا ہے ۔ تسلسل کی بنیا د پر ریا ستوں کے ساتھ مضبوط امدادی پہل اور میکینزم کے ذریعے اشتراکی وفا قیت کا قیا م ۔
• گاؤں سطح پر قابل عمل منصوبہ بنا نے کے لئے ایک میکینزم تیا ر کرنا اور ان پر اعلیٰ سطحوں پر ترقی پسندانہ طور پر عمل در آمد کر نا ۔
• اس بات کو یقینی بنا نا کہ جن شعبوں کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے ان میں اقتصادی حکمت عملی اور پا لیسی میں قومی سلا متی کے مفادات کو شا مل کیا جا ئے ۔ ہما رے سما ج کے ان طبقات پر جو اقتصادی ترقی سے معقول حد تک مستفید نہیں ہو تے ہیں ان پر خصوصی توجہ دینا ۔
• ایسی حکمت عملی اور طویل مدتی پا لیسی ، پروگرام فریم ورک ، اور اقدامات وضع کرنا اور ان کی پیش رفت کی نگرانی کرنا اور ان کی افا دیت کا جائزہ لینا ۔ اس نگرا نی اور حاصل شدہ معلومات کو درمیان کو رس اصلاحات سمیت جدت پسندی کو بہتر بنا نے کے لئے استعمال کر نا ۔اہم شرکا ، قومی اور بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے علا وہ تعلیمی نیز پا لیسی تحقیقی اداروں کے درمیان سا جھیداری کی حوصلہ افزائی کرنا اور مشورے دینا ۔
• قومی برا دری اور بین الاقوامی ما ہرین ، پیشہ وروں اور دوسرے شرکا کے ما بین اشتراک کے ذریعہ معلومات ،جدت پسندی اور صنعتی امدا دی نظام وضع کرنا ۔ ترقیا تی ایجنڈے کےعمل درآمد میں تیزی لا نے کے لئے بین شعبہ جا تی اور بین محکمہ جا تی مسا ئل کے حل کے لئے پلیٹ فا رم فرا ہم کرنا ۔
• جدید ترین رسورسیز سینٹر بحال رکھنے کے لئے اچھی حکمرانی اور پا ئیدارنیز مساوی ترقی کے بہترین عمل سے متعلق تحقیق کے علا وہ تمام شرکا تک ان کی ترسیل کو یقینی بنا نا ۔
• ضروری وسائل کی شنا خت سمیت پروگراموں کے عمل درآمد اور اقدامات کی سرگرمی سے نگرانی اور جا ئزہ لینا تاکہ فرا ہمی کے امکا نات مستحکم اور کا میا ب ہو سکیں ۔
• پروگراموں کے عمل درآمد اور پہل کے لئے ٹیکنا لو جی کی بہتری اور صلاحیت پر توجہ مرکوز کرنا ۔
• قومی ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد اور مذکورہ بالا مقاصد کے حصول کے لئے جو بھی ضروری ہوں وہ اقدامات کر نے ۔

gov-track4_7

امداد و با ہمی کی وفا قیت کے اپنے عزم ، شہریوں کی شراکت کے فروغ ، مواقع تک یکساں رسا ئی ، حکمرا نی میں شراکت اور ترقیا تی ٹیکنا لو جی کے استعمال میں اضافے کے ذریعہ نیتی آ یو گ حکمرا نی کے عمل میں اہم مخصوص اور کلیدی معلومات فرا ہم کر ے گا ۔

ای۔ بک

http://pib.nic.in/newsite/pdfdisplay.aspx?docid=404

Loading