Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

بھارت کو اس طرح مربوط کیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھا


ایک ابھرتے ہو ئے بھارت کے لئے بنیادی ڈھا نچے کی تعمیر

8

روز اول سے ہی این ڈی اے حکومت نے بنیا دی ڈھا نچے کو جو رفتار دی ہے وہ عیاں ہے ۔ خواہ وہ ریلوے ہو، سڑکیں ہوں یا جہاز رانی ہو، حکومت روابط کے بنیا دی ڈھانچے کے فروغ پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

پہلی مرتبہ ریلوے بجٹ میں بنیادی ڈھا نچہ کی اصلاحات اور ڈھا نچہ جاتی تبدیلیوں پر توجہ دی گئی ہے ۔ نئی ٹرینوں کا اعلان جو کہ سالانہ سیاسی حربہ ہوا کرتا تھا اب وہ معمول کا کام بن گیا ہے ۔ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی، مسافروں کے لئے ہیلپ لا ئن (۱۳۸)، سیکوریٹی ہیلپ لا ئن (۱۸۲) پیپر لیس غیر ریزرو شدہ ٹکٹنگ ، ای۔کیٹرنگ موبائل سیکو ریٹی ایپ اور خواتین کے تحفظ کے لئے سی۔ سی۔ ٹی۔وی کیمرہ وغیرہ جیسی مسافر۔دوست متعدد سہو لیات کی شروعات کی گئی ہے ۔ ریلوے نے اقتصادی انجن کے طور پر ساحلوں اور کانوں (Mines) کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ ممبئی۔ احمدآباد کو ریڈور کے لئے ہائی اسپیڈ بلیٹ ٹرین کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔نئی دہلی۔چنئی کے لئے امکانات پر غور و خوض جاری ہے۔
9a [ PM India 155KB ]

۹۸۳؍۱ کلو میٹر لمبی ریلوے لا ئنیں شروع ہو گئی ہیں اور اس سال۳۷۵؍۱ کلو میٹر ریل کے لئے بجلی کا ری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ جو اب تک کی سب سے بہتر کار کر دگی ہے ۔ زائرین کے لئے ۶ نئی ٹرینیں شروع کی گئی ہیں اور ویشنو دیوی تک کے سفر کے لئے کٹرا لا ئن کو کھول دیا گیا ہے۔

سڑکوں کے شعبے میں، رکے ہو ئے سڑک پروجیکٹوں کو شروع کر دیا گیا ہے، ایک طویل عرصے سے زیر التوا ٹھیکہ کاری کے تنا زعات کو حل کر لیا گیا ہے اور سرمایہ کاری کے لئے نا قابل عمل پروجیکٹوں کو تر ک کر دیا گیا ہے۔ بھا رت مالا نامی پروجیکٹ بھارت کی سرحدوں اور ساحلی علا قوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔ ۶۲ ٹول پلازا پر ٹول فیس کی وصولی کو ختم کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی آمد و رفت میں مزید آسانی لائی جا سکے ۔شاہراہ پروجیکٹوں کے لئے گذشتہ برسوں کے مقابلے ۱۲۰فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ ’’ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا‘‘ کے تحت تعمیر شدہ سڑکوں کی تعداد میں بھی ایک زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔

این ڈی اے حکومت کے دورانیے میں بھارت نے جہاز رانی کے شعبے میں بھی بڑی تیزی سے چھلانگ لگائی ہے۔ ساحلی قبیلوں کی ترقی کے لئے ’’ساگر مالا پروجیکٹ بندرگاہ‘‘ پر مبنی جا مع ترقی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس سال بندرگاہوں میں کا ر گو کی شرح ترقی ۴ فیصد سے بڑھ کر ۸ فیصد ہو گئی ۔ اس طرح امسال ۷۱ایم ۔ٹی۔ پی۔ اے درج کی گئی ہے جو ابھی تک ہونے والی سالانہ ایم۔ ٹی۔ پی۔ اے کا ایک ریکارڈ ہے۔ چاہ بہار بندرگاہ کی اسٹریٹجک ترقی، افغانستان اور سینٹرل ایشیا تک رسائی کے لئے ایران کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ ٹرانسپورٹیشن اور گنگا میں آبی راستوں کے فروغ کے لئے ’’جل ما رگ وکا س پروجیکٹ‘‘ شروع کیا گیا ہے۔

9b

شہری ہوا بازی کے شعبے میں بھی تیزی سے ترقی ہو رہی ہے ۔ مو ہا لی، تروپتی اور کھجورا ہو میں نئی مربوط ٹرمنل عمارتوں کی تعمیر کا کام تکمیل کے مرحلے میں ہے ۔ کڈپا اور بیکا نیر میں ٹرمنل کی تعمیر کا کام پورا ہو چکا ہے ۔ علاقائی رابطہ کا ری بڑھا نے کی غرض سے ہبلی، بیلگام، کشن گڑھ، تیجو اور جھارسو گوڈا میں ہوا ئی اڈوں کی اضافی بہتری (اپ گریڈیشن) کا کا م شروع ہو گیا ہے۔

دیکھیں ٹیکنا لو جی، بنیا دی ڈھا نچے کی ترقی میں کس طرح معا ون ثابت ہو رہی ہے۔

Loading... Loading