Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

جے اے ایم: جن دھن ، آدھار اور موبائیل کا فروغ


خرچ کیے جانے والے ہر ایک روپئے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا۔
ہمارے غریبوں کے لئے زیادہ سے زیادہ تفویض اختیارات
ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا
۔نریندر مودی

آزادی کے ۶۷ سال بعد بھی بھارت میں بڑی تعداد میں ایسی آبادی تھی جنہیں بینکنگ خدمات حاصل نہیں تھیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس نہ تو بچت کا کوئی ذریعہ تھا نہ ہی ادارہ جاتی قرض حاصل کرنے کا کوئی موقع۔ وزیر اعظم مودی نے اس بنیادی مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ۲۸ اگست کو جن دھن اسکیم کی شروعات کی۔ چند ہی مہینوں کے اندر اس اسکیم نے لاکھوں بھارتیوں کی زندگی اور مستقبل کو مکمل طریقے سے بدل دیا۔ محض ایک سال میں ۷۲ء۱۹ کروڑ بینک کھاتے کھولے گئے۔ ابھی تک ۸ء۱۶ کروڑ ’’روپے کارڈ‘‘ کے کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ان کھاتوں میں ۶۵ء۶۹۹؍۲۸کروڑ روپئے جمع کیے گئے ہیں۔ ریکارڈ ۶۹۷؍۲۵؍۱ بینک متروں کو تعینات کیا گیا۔ اس نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ۱۳۰؍۹۶؍۸۰؍۱بینک کھاتے کھولنے کے لئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔

0.50382800-1451573487-jandhan1 [ PM India 542KB ]

حالانکہ لاکھوں بینک کھاتوں کو کھولنا ایک بڑا مشکل کام تھا ، لیکن دوسری بڑی مشکل لوگوں کی عادت میں تبدیلی لانے کی تھی۔ تاکہ وہ بینک کھاتوں کا استعمال شروع کریں۔ زیرو بیلینس کھاتوں کی تعداد ستمبر ۲۰۱۴ میں ۸ء۷۶ فیصد سے گھٹ کر دسمبر ۲۰۱۵ میں ۴ء۳۲ فیصد رہ گئی۔ اوور ڈرافٹ کی شکل میں ابھی تک ۱۳۱ کروڑ روپئے سے زیادہ کا استعمال کیا گیا۔

یہ سب وزیر اعظم مودی کی ترغیب اور عوام اور سرکاری مشینری کی حوصلہ افزائی کرنے کی ان کی قوت کے ذریعہ ممکن ہوا۔ اس وسیع کام کو مشن کے طریقے پر لیا گیا اور حکومت اور عوام کی شراکت داری اور مشترکہ عمل دخل میں پورا کیا گیا جو لائق تقلید ہے۔

0.97574200-1451573581-jandhan2 [ PM India 151KB ]

لاکھوں بھارتیوں کو بینکنگ خدمات مہیا کرانے کے لئے بینک کھاتے دیے گئے، ساتھ ہی اس پہل نے بدعنوانی کو روکنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ اب براہِ راست فوائد منتقلی کی شکل میں سبسیڈی براہِ راست بینک کھاتوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔ اس سے لیکیج اور کسی ہیرا پھیری کی گنجائش ختم ہوئی ہے۔ پہل اسکیم نے حال میں دنیا کی سب سے بڑی براہِ راست نقد منتقلی اسکیم ہونے کے لئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں اپنا نام درج کرایا۔ اس اسکیم کے تحت ایل پی جی سبسیڈی سیدھے بینک کھاتوں میں جمع کرائی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ۶۲ء۱۴ کروڑ سے زائد لوگوں کو براہِ راست نقد سبسیڈی حاصل ہو رہی ہے۔ اس اسکیم نے تقریباً ۳۴ء۳ کروڑ نقلی یا غیر مستعمل کھاتوں کی پہچان کرنے اور انہیں بند کرنے میں بھی مدد کی جس سے ہزاروں کروڑ روپئے کی بچت ہوئی۔ اس وقت حکومت قریب ۴۰ – ۳۵ اسکیموں کے لئے براہِ راست فوائد منتقلی کا استعمال کر رہی ہے اور ۲۰۱۵ میں قریب ۰۰۰؍۴۰کروڑ روپئے استفادہ کنندگان کو براہِ راست منتقل کیے گئے۔

عام لوگوں کے لئے بنیادی بینکنگ سہولتیں دستیاب ہونے کے ساتھ ہی این ڈی اے حکومت نے شہریوں کو بیمہ اور پینشن کور دینے کے لئے تاریخی اقدام کی شروعات کی۔ وزیر اعظم تحفظ بیمہ اسکیم سالانہ محض بارہ روپئے میں دو لاکھ روپئے کا حادثہ بیمہ مہیا کراتی ہے۔ وزیر اعظم جیون جیوتی اسکیم سالانہ ۳۳۰ روپئے میں زندگی بیمہ فراہم کراتی ہے۔ اٹل پینشن یوجنا زرِ تعاون کی بنیاد پر ۵۰۰۰ روپئے ماہانہ تک پینشن فراہم کراتی ہے۔ وزیر اعظم کی تحفظ بیمہ اسکیم میں ۲ء۹ کروڑ سے زائد لوگ جڑ چکے ہیں اور قریب تین کروڑ لوگ وزیر اعظم جیون جیوتی بیمہ اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ اٹل پینشن اسکیم کے لئے قریب ۸۵ء۱۵ لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

Loading... Loading