Q.1: | میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی شکایت سے متعلق درخواست عزت مآب وزیر اعظم کے پاس بھیجوں، براہِ مہربانی اس سے متعلق طریقہ کار کے بارے میں بتائیں؟ میں اپنی شکایتی درخواست پی ایم او (وزیر اعظم کے دفتر میں) میں کیسے بھیج سکتا ہوں؟ میں پی ایم او میں اپنی شکایت کی درخواست کہاں بھیجوں؟ کیا میں اپنی شکایتی درخواست پی ایم او میں آن لائن جمع کراسکتا ہوں؟ |
Ans: | کوئی بھی شکایتی درخواست، پی ایم ویب سائٹ: https://www.pmindia.gov.in پر دستیاب ‘‘رائٹ ٹو دی پرائم منسٹر’’ انٹر ایکٹولنک پیج کا استعمال کرکے عزت مآب وزیر اعظم کو بھیج سکتے ہیں اور وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کرنے کے لیے پی ایم او کی ویب سائٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ لنک پی ایم او کی ویب سائٹ (https://www.pmindia.gov.in) کے ہوم پیج پر بھی دستیاب ہے۔ مذکورہ لنک پر کلک کرنے سے آپ کو سی پی جی آر اے ایم ایس پیج سے متعلق رہنمائی حاصل ہوگی کہ کہاں شکایت درج کی جانی ہے اور شکایت کے رجسٹریشن کے بعد ایک منفرد رجسٹریشن نمبر درج ہوجائے گا۔ یہاں آپ اپنی شکایت سے متعلق اہم دستاویز بھی اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہری، عزت مآب وزیر اعظم / پی ایم او کو اپنی درخواست دیگر طریقوں سے بھی بھیج سکتے ہیں، جو درج ذیل ہیں: (i) بذریعہ ڈاک: پی ایم او آفس، ساؤتھ بلاک، نئی دلی۔ پن کوڈ 110011 ۔ (ii) دستی: پی ایم او ڈاک کاؤنٹر، ساؤتھ بلاک، نئی دہلی میں۔ (iii) بذریعہ فیکس: فیکس نمبر 2301857-011 پر |
Q.2: |
میں اپنے خیالات/ نظریات وزیر اعظم کے ساتھ کیسے مشترک کرسکتا ہوں؟
|
Ans: | آپ اپنے مشورے، نظریات ، آرا اور خیالات ، پی ایم او کی ویب سائٹ: https://www.pmindia.gov.in پر ہوم پیج میں دستیاب ‘‘شیئریور آئیڈیاز، ان سائٹس اینڈ تھاٹس’’ لنک پر مشترک کرسکتے ہیں۔ آپ عزت مآب وزیر اعظم سے (ڈراپ ڈاؤن مینو) شیئریور آئیڈیاز، انسائٹس اینڈ تھاٹس سے بھی تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔یہ لنک پی ایم او کی ویب سائٹ (https://www.pmindia.gov.in) کے ہوم پیج پر بھی دستیاب ہے۔ مذکورہ لنک پر کلک کرنے سے آپ کو سی پی جی آر اے ایم ایس پیج سے متعلق رہنمائی حاصل ہوگی کہ کہاں شکایت درج کی جانی ہے اور شکایت کے رجسٹریشن کے بعد ایک منفرد رجسٹریشن نمبر درج ہوجائے گا۔ یہاں آپ اپنی شکایت سے متعلق اہم دستاویز بھی اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہری، عزت مآب وزیر اعظم / پی ایم او کو اپنی درخواست دیگر طریقوں سے بھی بھیج سکتے ہیں، جو درج ذیل ہیں: (i) بذریعہ ڈاک: پی ایم او آفس، ساؤتھ بلاک، نئی دلی۔ پن کوڈ 110011 ۔ (ii) دستی: پی ایم او ڈاک کاؤنٹر، ساؤتھ بلاک، نئی دہلی میں۔ (iii) بذریعہ فیکس: فیکس نمبر2301857-011 پر |
Q.3: |
کوئی شہری، وزیر اعظم یا پی ایم او میں اپنی شکایت درخواست جمع کرانے کے بعد اس پر کارروائی سے متعلق (اس کا اسٹیٹس) کیسے جان سکتا ہے؟
|
Ans: |
وزیر اعظم کے دفتر کو مختلف وزارتوں / محکموں یا ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے تحت آنے والے مختلف محکموں، شعبوں اور دفاتر سے متعلق متعدد شکایتی درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ ان درخواستوں پر پی ایم او کے پبلک ونگ میں دستیاب رہنما خطوط کے مطابق ایک بہت ہی ماہر ٹیم کام کرتی ہے۔ کسی شکایت پر جب کام کیا جاتا ہے تو یہ ٹیم بہت زیادہ محطاط طریقے سے شکایت کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے تمام متعلقہ سینئر افسران اتھارٹیز جس میں پی ایم بھی شامل ہیں سے مشورہ کرتی ہے۔ قابل کارروائی یا قابل عمل ایسی درخواستوں کو ان پر مزید کارروائی اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اتھارٹیوں (وزارتوں، محکموں / ریاستوں، حکومتوں اور مانیٹرنگ نظاموں (سی پی جی آر اے ایم ایس) کو بھیج دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مذکورہ اتھارٹیوں کو یہ بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ان پر کی جانے والی کارروائی کی کاپی درخواست دہندہ کو بھیجیں۔ نیز یہ معلومات پورٹل پر بھی اَپ لوڈ کریں۔ ایسی درخواستیں جن پر کارروائی کرنا ممکن ہے یا کارروائی دستیاب رہنما خطوط کے مطابق نہیں کی جاسکتی ہے، ان کا علیحدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ بذریعہ ڈاک، دستی یا فیکس سے موصول ہونے والی درخواستیں جن کا کارروائی کی جاسکتی ہے، سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذڑیعہ متعلقہ اتھارٹیز کو آن لائن بھیج دی جاتی ہیں۔ ان درخواستوں کے ساتھ ایک ‘‘فارورڈنگ لیٹر’’ بھی منسلک کیا جاتا ہے۔ جن درخواستوں پر ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر فراہم کیے جاتے ہیں، انھیں ایس ایم ایس/ ایم میل کے ذریعہ بھی مطلع کیا جاتا ہے۔ جو درخواستیں آن لائن موصول ہوتی ہیں جن پر کارروائی کی جاسکتی ہے، متعلقہ اتھارٹیز کو آن لائن ہی بھیج دی جاتی ہیں۔ اس عمل میں کوئی فارورڈنگ لیٹر نہیں بھیجاجاتا ہے۔ تاہم جن درخواستوں میں ای میل آئی ڈی/ موبائل نمبر مہیا کرائے جاتے ہیں انھیں میل اور ایس ایم ایس کے ذریعہ ان کی درخواست کے اسٹیٹس کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شہری، اپنی شکایت سے متعلق اسٹیٹس اپنے رجسٹریشن نمبر کا استعمال کرکے http://pgportal.gov.in/Statusx سے بھی جان سکتے ہیں۔ اس پورٹل پر اتھارٹی کی جانب سے درخواست دہندہ کی شکایت کا جواب اَپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ درخواست دہندہ اپنی درخواست کا اسٹیٹس پبلک ونگ کے سہولتی مرکز پرورکنگ دنوں میں ورکنگ گھنٹوں کے دوران فون نمبر233866447-011 کے ذریعہ رابطہ کرکے بھی جان سکتے ہیں۔ شکایتوں کا ازالہ کرنا متعلقہ اتھارٹیوں کے تحت مختلف وزارتوں / محکموں/ ریاستی حکومت کے اختیارمیں ہے۔ |
Q.4: |
براہ کرم بتاریخ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کو پی ایم او کے ذریعے ریاستی حکومت کو بحوالہ لیٹر نمبر پی ایم او پی جی / ڈی/ سال/ 123456789 بتاریخ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو فارورڈ (بھیجی) کی گئی میری شکایتی درخواست فائل کے نوٹس کی کاپیاں مہیا کرائیں۔
|
Ans: |
پی ایم او کے پبلک ونگ میں عوام سے متعلق جو شکایتیں موصول ہوتی ہیں ان پر مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ طریقے سے اور سافٹ ویئر کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے۔سافٹ ویئر میں ایسی کوئی تجویز نہیں ہے جس سے اس آفس سے متعلق روزانہ کی پروگریس رپورٹ فائل مہیا کرائی جاسکے۔ |
Q.5: |
میں نے وزیر اعظم کو اپنی درخواست آن لائن بھیجی تھی۔ مہربانی کرکے اس سے متعلق وزارت ۔۔۔۔/ ریاستی حکومت کو مواصلات / لیٹر کی جانکاری مہیا کرائیں۔
|
Ans: | متعلقہ اتھارٹیز کو آن لائن درخواستیں الیکٹرانک طریقہ کار سے بھیجی جاتی ہیں۔ اس لیے کوئی بھی فارورڈنگ لیٹر نہیں بنایا جاتا ہے۔ |
Q.6: | براہِ مہربانی ، درخواست بھیجنے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کی ای میل آئی ڈی فراہم کریں۔ |
Ans: | وزیر اعظم کی کوئی بھی دفتری ای میل آئی ڈی نہیں ہے۔ اس لیے آن لائن درخواست بھیجنے کے لیے براہِ مہربانی ایف اے کیو کا سوال نمبر 1 دیکھیں۔ |
Q.7: | کیا وزیر اعظم کے دفتر میں فائل کی گئی شکایتی درخواستوں کے رد کرنے سے متعلق کوئی ٹائم فریم / رہنما خطوط ہیں؟ |
Ans: | سی پی جی آر ایم ایس کے ذریعے مناسب کارروائی کے لیے تمام ایسی درخواستیں جن پر کارروائی کی جاسکتی ہے، کو متعلقہ اتھارٹیز (وزارتوں/ محکموں/ شعبوں/ ریاستی حکومتوں) کو بھیج دیا جاتا ہے۔ڈپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹیو ریفارمس اینڈ پبلک گریویانسیز (ڈی اے آر پی جی) کے انتظامی محکمے نے سی پی جی آر ایم ایس کے لیے مجوزہ رہنما خطوط فراہم کیے ہیں جو عوامی شکایت کے رد کرنے سے متعلق ہیں۔ عوام کے لیے یہ رہنما خطوط مذکورہ محکمے کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ان کا مطالعہ ویب سائٹ پر جاکر کیا جاسکتا ہے۔ |
Q.8: | پی ایم او میں فائل کی گئی درخواستوں کو رد کرنے کی مانیٹرنگ کے لیے کیا کوئی نظام / میکنزم موجود ہے؟ |
Ans: | تمام ایسی درخواستیں جن پر کارروائی کی جاسکتی ہے کو متعلقہ اتھارٹیز (وزارتوں/ محکموں/ شعبوں/ ریاستی حکومتوں) کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دی جاتی ہیں۔ان شکایات سے متعلق ازالہ مذکورہ اتھارٹیوں کے اختیار میں ہے۔ اور ان کی نگرانی بھی متعلقہ اتھارٹیز ہی کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ عوامی شکایات اور انتظامی اصلاحات کا محکمہ، وقفے وقفے سے رد کی جانے والی درخواستوں کا متعلقہ تنظیموں کے ساتھ جائزہ لیتا ہے۔ |
Q.9: |
پی ایم او میں موصولہ عوامی شکایات سے متعلق مواصلات کا جواب کیا وزیر اعظم دیتے ہیں؟ |
Ans: | پی ایم او میں موصولہ عوامی شکایات سے متعلق مواصلات کا جواب مختلف سطحوں پر جن میں وزیر اعظم بھی شامل ہیں، دیا جاتا ہے۔ یہ جواب شکایت کی نوعیت پر منحصر ہوتے ہیں۔ |
انتظامیہ اور انسانی وسائل سے متعلق اکثر وبیشتر پوچھے جانے والے سوالات | |
Q.1: |
براہِ کرم وزیراعظم کے دفتر کے افسروں کے نام، عہدوں ، ٹیلی فون نمبران فراہم کرائیں۔ |
Ans: | وزیر اعظم کے دفتر کے افسروں کے نام ، عہدے اور ٹیلی فون نمبران پی ایم او ویب سائٹ: https://www.pmindia.gov.in/ -> پر دستیاب ہیں۔ افسروں کی فہرست (ڈراپ ڈاؤن مینو سے حاصل کریں) |
Q.2: |
براہ کرم مجھے وزیراعظم ہند کے پرائیویٹ سکریٹری اور او ایس ڈی کے موبائل نمبران فراہم کریں براہ کرم جناب اے بی سی کا موبائل نمبر فراہم کریں جو وزیراعظم کے دفتر میں ایکس وائی زیڈ عہدے پر فائز ہیں |
Ans: | وزیراعظم کے دفتر کے افسروں کے نام ویب سائٹ https://www.pmindia.gov.in/ -> افسروں کی فہرست (پی ایم او) پر دستیاب ہیں (ڈراپ ڈاؤن مینو سے)افسروں کے موبائل نمبر کے انکشاف سے ان کی ذاتی پرائیویسی میں غیرضروری دخل اندازی ہوگی۔ لہٰذا اسے آرٹی آئی ایکٹ کی دفعہ 8(1)(j) کے تحت مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ |
Q.3: |
براہ کرم وزیراعظم کے دفتر کے افسروں اور عملے کی تنخواہوں کی تفصیلات فراہم کریں جناب اے بی سی ، جو وزیراعظم کے دفتر میں کام کرتے ہیں ان کا مجموعی مشاہرہ کتنا ہے |
Ans: | وزیراعظم کے دفتر میں افسروں اور عملے کو جس قدر مشاہرہ ادا کیا جارہا ہے اس کی تفصیلات وزیراعظم کے دفتر کے ویب سائٹ پر اطلاعات حاصل کرنے کے حق سے متعلق ایکٹ2005 کی دفعہ 4(1)(b) کے تحت پروایکٹیو ڈسکلوزر کے جزو کے طور پر دستیاب ہیں۔ https://www.pmindia.gov.in/ -> اطلاعات حاصل کرنے کا حق (آر ٹی آئی) (ڈراپ ڈاؤن مینو سے) -> آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کی دفعہ 4 (1) (ب) کے تحت سرگرم انکشاف |
Q.4: |
گزشتہ مالی سال کے دوران وزیراعظم کے دفتر نے کس قدر مصارف کیے براہِ کرم ’مشاہروں‘ کے مد میں وزیراعظم کے دفتر کے ذریعے کیے گئے ماہانہ اخراجات کی تفصیل فراہم کریں |
Ans: | وزیراعظم کے دفتر کے ذریعے گزشتہ مالی سال کے دوران کیے گئے اخراجات کی تفصیلات وزیراعظم کے دفتر کے ویب سائٹ پر پروایکٹیو ڈسکلوزر زیر دفعہ 4(1)(b)، آر ٹی آئی ایکٹ 2005 پر دستیاب ہیں۔ : https://www.pmindia.gov.in/ -> اطلاعات حاصل کرنے کا حق (آر ٹی آئی) (ڈراپ ڈاؤن مینو سے) -> آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کی دفعہ 4 (1) (ب) کے تحت سرگرم انکشاف |
وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف)سے متعلق اکثر وبیشتر پوچھے جانے والے سوالات | |
Q.1: | میں طبی علاج کیلئے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے کس طرح مالی امداد حاصل کرسکتا ہوں؟ |
Ans: | درخواست کنندگان کسی سرکاری اسپتال میں سرجری کرانے/ پی ایم این آر ایف کے پینل میں شامل نجی اسپتالوں میں علاج کیلئے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کے عطیے کیلئے ایک سادہ درخواست وزیراعظم کے نام طبی سرٹیفکیٹ / متعلقہ اسپتال کے ذریعے فراہم کرائے گئے تخمینے کے ساتھ منسلک کرکے ساتھ میں کنبے کی آمدنی کا ثبوت لگاکر ارسال کرسکتے ہیں۔ پی ایم این آر ایف سے مالی امداد حاصل کرنے کیلئے تفصیلات سے متعلق اطلاعات وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹwww.pmindia.gov.in پر اورhttps://pmnrf.gov.in پر دستیاب ہیں۔ |
Q.2: |
براہ کرم ان افراد کی تفصیلات فراہم کریں جنہیں وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ جناب /محترمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے کتنی مالی امداد فراہم کی گئی ہے |
Ans: | طلب کی گئی اطلاع خالصتاً ذاتی نوعیت کی ہے، اس کا انکشاف تیسرے فرد/افراد کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ہوگی۔ لہٰذا یہ اطلاع نہیں فراہم کی جاسکتی کیونکہ یہ آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ 8(1)(j)کے تحت مستثنیٰ قرار دی گئی ہے۔ |
Q.3: |
براہ کرم وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ میں سالانہ بنیادوں پر مبنی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کریں |
Ans: | وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے متعلق تمام تر تفصیلات وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ www.pmindia.gov.in اورhttps://pmnrf.gov.in پر دستیاب ہیں۔ |
درخواستوں اور آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کے تحت اولین اپیلوں سے متعلق اکثروبیشتر پوچھے جانے والے سوالات | |
Q.1: | براہ کرم وزیراعظم کے دفتر کے سی پی آئی او کے رابطے سے متعلق تفصیلات فراہم کریں |
Ans: | سینٹرل پبلک انفارمیشن آفیسر، وزیراعظم کا دفتر ساؤتھ بلاک، نئی دہلی۔ 110011 ٹیلی فون:23382590-011 فیکس نمبر:23388157-011 ای۔ میل: rti-pmo.applications[at]gov[dot]in آر ٹی آئی پی ایم او ۔ درخواستیں (ایٹ) گوو (ڈاٹ) اِن |
Q.2: |
براہ کرم آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت وزیراعظم کے دفتر کی اپیلیٹ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی تفصیلات فراہم کریں وزیراعظم کے دفتر میں مجھے آرٹی آئی ایکٹ کے تحت اپنی اولین اپیل کس کے نام ارسال کرنی چاہئے؟ |
Ans: | ڈائرکٹر (آر ٹی آئی) وزیراعظم کا دفتر ساؤتھ بلاک، نئی دہلی -110011 ٹیلی فون :23074072-011 (آفس) فیکس نمبر:23388157/23019545/23016857-011 ای۔ میل آئی ڈی برائے آر ٹی آئی اپیل : rti[dot]appeal[at]gov[dot]in آر ٹی آئی (ڈاٹ) اپیل (ایٹ) گوو(ڈاٹ) اِن |
Q.3: |
وزیراعظم کے دفتر سے اطلاعات حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو کون سی سہولتیں دستیاب ہیں وزیراعظم کے دفتر سے اطلاعات حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے |
Ans: |
اس سلسلے میں تفصیلات وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ https://www.pmindia.gov.in/ -> اطلاعات حاصل کرنے کے حق (ڈراپ ڈاؤن مینو سے) اطلاعات حاصل کرنے کا طریقہ اطلاعات چاہنے والوں کیلئے رہنما خطوط کی ایڈوائزری ، پر دستیاب ہیں۔ درخواست دہندگان کو یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ وہ وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ https://www.pmindia.gov.in پراطلاعات حاصل کرنے کا حق (ڈراپ ڈاؤن مینو سے) اطلاعات چاہنے والوں کیلئے رہنما خطوط (آر ٹی آئی درخواستیں) سے رجوع کریں۔ |
دیگر اطلاعات سے متعلق اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات | |
Q.1: |
براہِ کرم تاریخ/مہینہ/ برس کی پرگتی میٹنگ کی تمام تر تفصیلات کی ایک کاپی فراہم کریں براہ کرم موضوع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے متعلق پرگتی میٹنگ میں لیے گئے فیصلے / فیصلوں کی تفصیلات فراہم کریں |
Ans: | پرگتی میٹنگوں کی تمام تر تفصیلات www.pragati.nic.in پر دستیاب ہیں |
Q.2: | براہ کرم محترم وزیراعظم کے ذریعے کیے گئے اعلانات کی تفصیلات فراہم کریں |
Ans: | وزیراعظم نے مختلف مواقع پر متعدداعلانات/ پیکیجزکا اعلان کیا ہے۔یہ اعلانات / پیکیجز وزیراعظم کی تقاریر کا حصہ ہیں اور یہ تمام تر تفصیلات وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ( https://pmindia.gov.in/en/tag/pmspeech/ رابطہ: ) |
Q.3: |
براہِ کرم وزیراعظم کے ذریعے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے موقع پر کی گئی تقریر کی کاپی فراہم کریں براہِ کرم محترم وزیراعظم کے ذریعے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تاریخ/ مہینہ/ سال کو کی گئی تقریر کا متن فراہم کریں |
Ans: | وزیراعظم کی تقاریر وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ (رابطہ: https://pmindia.gov.in/en/tag/pmspeech/ ) |
عوامی شکایات سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیو) |
---|