Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

جناب وشوناتھ پرتاپ سنگھ

۲؍ دسمبر ۱۹۸۹ - ۱۰؍ نومبر ۱۹۹۰ | جنتا دل

جناب وشوناتھ پرتاپ سنگھ


راجا بہادر رام گوپال سنگھ کے بیٹے، جناب وی پی سنگھ، ۲۵ جون ۱۹۳۱ کو، الہٰ آباد میں پیدا ہوائے۔ انہوں نے الہٰ آباد اور پونا پونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ ۲۵ جون ۱۹۵۵ کو محترمہ سیتا کماری سے ان کی شادی ہوئی۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔

جناب وی پی سنگھ، ایک عالم تھے۔ انہوں نے الہٰ آباد کے کوراؤں میں واقع گوپال ودیالیہ انٹرکالج قائم کیا۔ وہ ۴۸۔۱۹۴۷ میں وارانسی کے اُدے پرتاپ کالج میں طلبا یونین کے صدر اور الہٰ آباد یونیورسٹی میں طلبا یونین کے نائب صدر رہے۔ انہوں نے ۱۹۵۷ میں بھودان تحریک میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا اور ضلع الہٰ آباد کے پاسنا گاؤں میں واقع اپنا ایک کھیت عطیے میں دے دیا۔

وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی، ۱۹۶۹سے ۱۹۷۱تک الہٰ آباد یونیورسٹی کی اگزیکیوٹیو باڈی اور اسی مدت کے دوران، اترپردیش اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ ۱۹۷۱ سے ۱۹۷۴ تک لوک سبھا کے رکن رہے؛ اکتوبر ۱۹۷۴ سے نومبر ۱۹۷۶ تک تجارت کے مرکزی ڈپٹی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی؛ نومبر ۱۹۷۶ سے مارچ ۱۹۷۷ تک تجارت کے مرکزی وزیر رہے؛ ۳ جنوری سے ۲۶جولائی ۱۹۸۰ تک پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ وہ ۹ جون، ۱۹۸۰ سے ۲۸ جون ۱۹۸۲ تک، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے؛ ۲۱ نومبر ۱۹۸۰ سے ۱۴ جون ۱۹۸۱ تک، اترپردیش کی لیجسلیٹو کاؤنسل کے رکن رہے؛ ۱۵ جون ۱۹۸۱ سے ۱۶جولائی ۱۹۸۳ تک اترپردیش اسمبلی کے رکن رہے۔

انہوں نے ۲۹ جنوری ۱۹۸۳ کو تجارت کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا، اس کے علاوہ ۱۵فروری ۱۹۸۳ کو، فراہمی کے شعبے کا اضافی چارج بھی سنبھالا۔ وہ ۱۶ جولائی ۱۹۸۳ سے ایوان (راجیہ سبھا) کے رکن رہے؛ یکم ستمبر ۱۹۸۴ کو انہیں اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا اور ۳۱ دسمبر ۱۹۸۴ کو وہ مرکزی وزیر مالیات مقرر ہوئے۔