کسی بھی قسم کی ہنگامی یا پریشان کن صورتحال، جیسا کہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کے نتیجے میں پیدا ہوئی، سے نمٹنے اور متاثرہ افراد کو راحت بہم پہنچانے کے بنیادی مقصد کے ساتھ ایک کلی طور پر وقف فنڈ کی ضرورت کو ذہن میں رکھتے ہوئے’پرائم منسٹرس سٹیزن اسسٹنٹس اینڈ ریلیف اِن ایمرجنسی سچویشن فنڈ (پی ایم کیئرس فنڈ)‘ نام کے تحت ایک عوامی خیراتی ٹرسٹ قائم کیا گیا ہے۔ پی ایم کیئرس فنڈ کو ایک عوامی خیراتی ٹرسٹ کے طور پر رجسٹر کیا گیا ہے۔ پی ایم کیئرس فنڈ کا ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹریشن، رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت نئی دہلی میں 27 مارچ 2020 کو کیا گیا۔
آن لائن عطیہ دینے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مقاصد:
صحت عامہ سے متعلق ہنگامی صورتحال یا کسی دیگر قسم کی ہنگامی صورتحال ، آفات یا دیگر پریشان کن صورتحال ، خواہ انسانوں کے ذریعہ لائی گئی ہو یا قدرتی، سے متعلق راحت یا کسی بھی طرح کا تعاون فراہم کرنا، بشمول حفظانِ صحت یا دواسازی کی سہولتیں تیار کرنا یا ان کی تجدید کاری ، دیگر ضروری بنیادی ڈھانچہ، متعلقہ تحقیق کے لیے فنڈنگ یا کسی دوسری قسم کی مدد۔
مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے، رقم کی ادائیگی کی گرانٹ فراہم کرنا یا ایسے دیگر اقدامات کرنا جو متاثرہ آبادی کے لیے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ذریعہ ضروری سمجھے جائیں۔
کوئی دوسری سرگرمی شروع کرنے کے لیے، جو مذکورہ بالا مقاصد سے متضاد نہ ہو۔
ٹرسٹ کا آئین:
وزیر اعظم پی ایم کیئرس فنڈ کے چیئرمین ہیں اور وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ، حکومت ہند اس فنڈ کے ٹرسٹی ہیں۔
بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرپرسن (وزیراعظم) کو اختیار ہوگا کہ وہ تین ٹرسٹیز کو بورڈ آف ٹرسٹیز میں نامزد کرے جو تحقیق، صحت، سائنس، سماجی کام، قانون، عوامی انتظامیہ اور خیر کے کاموں کے شعبے میں نامور افراد ہوں گے۔
کوئی بھی شخص جس کو ٹرسٹی مقرر کیا گیا ہو وہ خیر کے جذبے سے کام کرے گا۔
دیگر تفصیلات:
یہ فنڈ مکمل طور پر افراد/تنظیموں کی طرف سے رضاکارانہ عطیات پر مشتمل ہے اور اسے کوئی بجٹی امداد نہیں ملتی۔ اس فنڈ کو مذکورہ بالا مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
پی ایم کیئرس فنڈ میں عطیات انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے تحت 100 فیصد چھوٹ کے لیے 80 جی فوائد کے لیے اہل ہوں گے۔ پی ایم کیئرس فنڈ کے عطیات بھی کمپنیز ایکٹ، 2013 کے تحت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے اخراجات کے طور پر شمار کیے جانے کے اہل ہوں گے۔
پی ایم کیئرس فنڈ کو بھی ایف سی آر اے کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور غیر ملکی عطیات وصول کرنے کے لیے علیحدہ اکاؤنٹ کھولا گیا ہے۔ یہ پی ایم کیئرس فنڈ کو غیر ممالک میں مقیم افراد اور تنظیموں سے عطیات اور تعاون کو قبول کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف ) کے حوالے سے مطابقت رکھتا ہے۔ پی ایم این آر ایف نے 2011 سے عوامی ٹرسٹ کے طور پر غیر ملکی تعاون بھی حاصل کیا ہے۔
سال 2020-21 کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت 7013.99 کروڑ روپئے کی رقم جمع کی گئی۔
2019-20 | رسید ملاحظہ کریں [ 39KB ] | 3076.62 |
2020-21 | رسید ملاحظہ کریں [ 294KB ] | 10990.17 |
2021-22 | رسید ملاحظہ کریں [ 1018KB ] | 9131.94 |
2022-23 | رسید ملاحظہ کریں [ 519KB ] | 6723.06 | سال | رسید اور ادائیگی کے کھاتوں کی تفصیل | مجموعی سرمایہ (نئے تعاون، سودی آمدنی) (کروڑ روپئے میں) |
---|
اکاؤنٹ کا نام: PM CARES
کھاتہ نمبر: 2121PM20202
آئی ایف ایس سی کوڈ: SBIN0000691
یو پی آئی: pmcares@sbi
اسٹیٹ بینک آف انڈیا،
نئی دہلی مین برانچ