1. سرگرم انکشاف: وزیر اعظم کا دفتر، اطلاعات حاصل کرنے کے حق سے متعلق ایکٹ، مجریہ 2005کی دفعہ 4 (1) (b) از خود انکشاف کے لئے پوری طرح سے عمل کرتا ہے اور اس سلسلے میں تمام تر اطلاعات اس کے ویب سائٹ پر دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اسے ملاحظہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ یہ اطلاع سال میں کم از کم ایک مرتبہ اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔ چند زمروں کی اطلاعات حسبِ ضرورت اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔
2. مخصوص فرد (افراد) کو متاثر کرنے والے فیصلوں سے متعلق وجوہات کو مطلع کرنا : ایسے اہم فیصلے جو عوام الناس کومتاثر کرتے ہیں، متعلقہ انتظامی وزارتوں /محکموں کے دائرۂ کار میں آتے ہیں۔ وزارتوں /محکموں کے برخلاف کوئی انتظامی یا نیم عدالتی فیصلے عام طور پر وزیر اعظم کے دفتر میں نہیں لیے جاتے جو کسی مخصوص فرد یا افراد کے زمرےپر اثر انداز ہوں۔
3. اطلاعات کی عام ترسیل: وزیر اعظم کے دفتر نے عوام الناس کو اطلاعات کی عام ترسیل کو ممکن بنانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ عوام الناس کے دائرۂ علم میں آنے والی اطلاعات میں درج ذیل اطلاعات شامل ہیں:
(a) محترم وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے بیانات کی ترسیل پریس ریلیز کے توسط سے عمل میں آتی ہے۔
(b) وزیر اعظم کی تقاریر
(c) سوشل میڈیا بات چیت:: ٹوئیٹس اور فیس بک
(d) من کی بات
(e) ) تازہ ترین خبریں
(f) حکومت کی حصولیابیاں اورکابینہ کے فیصلے
(g) بھارت کی تصویر بدلنا
4. مختلف زبانوں میں اطلاعات کی دستیابی: وزیر اعظم کے دفتر کی ویب سائٹ 11زبانوں میں دستیاب ہے۔
5. اہم پالیسیاں وضع کرتے وقت یا عوام الناس کو متاثر کرنے والے فیصلوں کے اعلان کے وقت متعلقہ حقائق : اہم پالیسیاں وضع کرتے ہوئے یا ایسے فیصلے لیتے وقت جو عوام الناس کو متاثر کرسکتے ہیں،تمام ایسے فیصلے متعلقہ انتظامی وزارتوں / محکموں کے دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔