Search

पीएमइंडियापीएमइंडिया

न्यूज अपडेट्स

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جوڈوکھلاڑی کپل پرمار کو کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ کپل پرمار کو پیرس پیرا لمپکس میں مردوں کے 60 کلوگرام جے1 مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے ان کی کارکردگی کو یادگار قرار دیا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘کھیل میں انتہائی  ادگار کارکردگی اور ایک خاص تمغہ!

کپل پرمار کو مبارکباد، کیونکہ وہ پیرالمپکس میں جوڈو میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ #Paralympics2024 میں مردوں کے  60 کلو گرام جے 1مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد! ان کی آگے کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔

#Cheer4Bharat’’

******

ش ح۔ف ا ۔ ف ر

U:10611