نئی دہلی 18 اگست2021:
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو جمہوریہ بھارت کی وزارت داخلہ کے تحت قومی آفات بندوبست اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) اور آفات کے بندوبست اور راحت کی وزارت ، عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے درمیان آفات کے بندوبست ، ابھرنے کی قوت اور شدت کو کم کرنے کے شعبے میں تعاون پر مارچ 2021 کو دستخط شدہ مفاہمتی قرارداد ایم او یو سے باخبر کرایا گیا۔
فوائد:
اس مفاہمتی قرارداد کے تحت ایک ایسا نظام قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی ، جس سے بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ممالک ایک دوسرے کے آفات کے بندوبست کے نظام سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ اس سے آفات کے بندوبست کے شعبے میں تیاری ، فوری بچا ؤ اور راحت کا کام اور صلاحیت سازی کے شعبوں کو بھی مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔
مفاہمتی قرارداد کی اہم خصوصیات :
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 8001)