Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

یونیسکو کے ذریعہ کاکاتیا رامپا مندر کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے پر وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونیسکو کے ذریعہ کاکاتیا رامپا مندر کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے لوگوں سے بھی اس پرشکوہ مندر کے احاطے کا دورہ کرنے اور اس کی عظمت کا تجربہ کرنے کی تاکید کی۔

یونیسکو کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

”بہترین! سب کو، خاص طور پر تلنگانہ کے لوگوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

مشہور کاکاتیا مندر عظیم کاکاتیا خاندان کی شاندر کاریگری کا مظہر ہے۔ میں آپ سب سے گزارش کروں گا کہ اس پرشکوہ مندر کے احاطے کا دورہ کریں اور اس کی عظمت کا تجربہ کریں۔“

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6999