Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لئے ایک مربوط کثیر المقاصد بنیادی ڈھانچہ کارپوریشن کے قیام کو منظوری دی


 

نئی دہلی، 22 جولائی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لئے ایک مربوط کثیر المقاصد بنیادی ڈھانچہ  ترقیاتی کارپوریشن کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے کارپوریشن کے لئے 144200 روپئے ۔ 218200 روپئے کے پے اسکیل پر منیجنگ ڈائرکٹر کی ایک اسامی نکالنے کی بھی منظوری دی۔

کارپوریشن کی مجاز شیئر پونجی 25 کروڑ روپئے کے بقدر ہوگی اور تکراری لاگت تقریباً 2.42 کروڑ روپئے ماہانہ کے بقدر ہوگی۔ یہ ایک نیا ادارہ ہے۔ موجودہ وقت میں، نوتشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ اس منظوری میں روزگار کے مواقع میں اضافے کے لئے ایک بنیادی اہلیت ہے کیونکہ کارپوریشن مختلف قسم کی ترقی سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔ کارپوریشن صنعت، سیاحت، نقل و حمل اور علاقائی و دستکاری مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے کام کرے گی۔لداخ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے کارپوریشن اہم تعمیراتی ایجنسی کے طور پر کام کرے گی۔

کارپوریشن کے قیام سے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی مبنی بر شمولیت اور مربوط ترقی ہوگی۔ اس کے بدلے میں یہ پورے علاقے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی آبادی کی سماجی ۔معاشی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترقی کے اثرات کثیر جہتی ہوں گے۔ یہ مستقبل میں انسانی وسائل کی ترقی اور اس کے بہتر استعمال میں مدد فراہم  کرے گی۔ یہ اشیاء اور خدمات کی گھریلو پیداوار کو فروغ دے گی اور ان کی بلارکاوٹ دستیابی  کو آسان بنائے گی ۔ اس طرح، یہ منظوری آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

پس منظر:

  1. جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے مطابق پہلے کی جموں و کشمیر ریاست کی تنظیم نو کے نتیجے میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ (مقننہ کے بغیر) 31 اکتوبر 2019 کو وجود میں آیا۔
  2. جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ،2019 کی دفعہ 85 کے تحت ایک صلاح کار کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جو اس وقت کی جموں و کشمیر ریاست کی املاک اور واجبات  کے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے درمیان تقسیم کے تعلق سے سفارشات کرنے کے لئے وجود میں آئی تھی۔ مذکورہ بالا کمیٹی نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ انڈمان اور نکوبار جزائرمربوط ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (اے این آئی آئی ڈی سی او) کی طرز پر لداخ مربوط بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ کے قیام کے لئے سفارش کی ہے، جس میں لداخ کی خاص ضرورتوں کے مطابق مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے ایک مناسب مینڈیٹ دیا گیا ہو۔
  3. اسی طرح، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ نے اس وزارت کو مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں کارپوریشن کے قیام کے لئے ایک تجویز ارسال کی، جس کی سفارش اپریل 2021 میں وزارت خزانہ کی قیام سے متعلق لاگت کمیٹی (سی ای ای) کے ذریعہ کی گئی تھی۔

 

PM India

PM India

*****

ش ح ۔اب ن

U:6865