Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سابق بھارتی کرکٹر جناب یشپال شرما جی کے انتقال پرتعزیت کا اظہا ر کیا


 

نئی دہلی، 13 جولائی : وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے سابق ہندوستانی کرکٹر اور 1983 ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کے فعال رکن جناب یشپال شرما جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا ، “جناب یشپال شرما جی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہت ہی اہم اور سب سے محبت کرنے والے رکن تھے، اس کے ساتھ ہی وہ عالمی کپ 1983کےلیجنڈری اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔ وہ ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لئے بھی ایک حوصلہ افزا اور متحرک شخصیت تھے۔ ان کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔”

****************

ش ح  –   س ک

U. NO. 6491