Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایودھیا ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نے ایودھیا ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا


 

نئی دہلی 26 جون 2021: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔ یوپی کے سرکاری افسران نے ایودھیا کی ترقی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک خاکہ پیش کیا۔

ایودھیا کی ترقی کو اس رخ پر رکھا گیا ہے کہ یہ ایک روحانی مرکز ، عالمی سیاحتی آماجگاہ اور ایک پائیدار سمارٹ سٹی کے طور پر ابھرے۔

وزیر اعظم کو ایسے متعدد آنے والے اور مجوزہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرایا گیا جن کا مقصد ایودھیا کے ساتھ کنکٹویٹی بڑھانا ہے۔ بہت سے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا مثلا ًہوائی اڈہ، ریلوے اسٹیشن کی توسیع، بس اسٹیشن ، سڑکوں اور شاہراہوں کے منصوبے۔

عنقریب متوقع گرین فیلڈ ٹاؤن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں عقیدت مندوں کے قیام کی سہولت، آشرموں کے لئے جگہ اور مختلف ریاستوں کے مٹھوں ہوٹلوں اور بھون کے لئے جگہ فراہم کی جائے گی۔ ایک سیاحتی مرکز اور عالمی درجے کا میوزیم بھی تعمیر کرایا جائے گا۔

سریو ندی اور اس کے گھاٹوں کے آس پاس کے بنیادی ڈھانچہ کے فروغ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ سریو ندی میں کروز بھی باقاعدہ طور سے چلائے جائیں گے۔

شہر کو اس طرح سے فروغ دیا جائے گا کہ اس میں سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے لئے خاطر خواہ جگہ ہو۔ ٹریفک کا بندوبست بھی سمارٹ سٹی بنیادی ڈھانچہ کا استعمال کرکے جدید طرز پر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے ایودھیا کو ایک ایسا شہر قرار دیا جو ہر ہندوستانی کے ثقافتی شعور پر نقش ہے ۔ ایودھیا میں ہماری بہترین روایات اور بہترین ترقیاتی کا یا پلٹ کی عکاسی ہونی چاہئے۔

ایودھیا روحانی ارفع دونوں خصوصیات رکھتا ہے۔ اس شہر کے انسانی اقدار کو ایسے مستقبل رخی بنیادی ڈھانچے سے ہم آہنگ کیا جانا چاہئے جو بشمول سیاحوں اور عقیدت مندوں سب کے لئے فائدہ مند ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والی نسوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ ایودھیا آنے کی خواہش ہونی چاہئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایودھیا میں ترقیاتی کام مستقبل قریب میں جاری رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ایودھیا کی ترقی کی نئی منزلیں سر کرنے کی جانب پیش قدمی کا اب وقت آگیا ہے۔ ایودھیا کی شناخت کو جوش وخروش کے ساتھ اجاگر کرنے کی یہ ہماری اجتماعی کوشش ہے جس کا مقصد اس کے ثقافتی تنوع کو اختراعی طریقوں سے زندہ رکھنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح بھگوان رام لوگوں کو ایک ساتھ لانے کی صلاحیت رکھتے تھے ، ایودھیا کے ترقیاتی کام بھی مثبت عوامی شمولیت ، خاص طور پر نوجوانوں کی شرکت کے جذبے کے ساتھ ہونے چائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کی ہنرمندی شہر کی ترقیات میں بروئے کار لائی جائے۔

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ، نائب وزیر اعلیٰ جناب دنیش شرما اور یوپی سرکار کے کئی وزراء اس میٹنگ میں موجود تھے۔

****

 

ش ح-رف-س ا

U. No.:5923