نئی دہلی۔ 27 مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن کا آغاز دیوی کالی کے آشیرواد سے کیا۔ وزیر اعظم نے ست کھیرہ میں جیشوریشوری کالی شکتی پیٹھ میں، جو قدیم روایت میں 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے، پوجا کی ۔ وزیر اعظم نے دیوی کالی پر ہاتھ سے بنے سونے سے ملمع چاندی کے مکٹ بھی رکھے۔ یہ مکٹ تین ہفتوں میں ایک مقامی کاریگر نے تیار کیا تھا۔
دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ، وزیر اعظم نےمندر سے متصل طوفان سے بچنے کے لیے ایک شیلٹر کے ساتھ کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لئے گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس عمارت کا استعمال عقیدت مندوں کے ذریعہ مندر میں سالانہ کالی پوجا اور میلہ کے دوران کیا جائے گا اور تمام عقائد کے ماننے والے بھی طوفان سے محفوظ رہنے کے لیے اس شیلٹر اور کمیونٹی ہال کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-3127
At the Jeshoreshwari Kali Temple. pic.twitter.com/XsXgBukg9m
— Narendra Modi (@narendramodi) March 27, 2021
Feeling blessed after praying at the Jeshoreshwari Kali Temple. pic.twitter.com/8CzSSXt9PS
— Narendra Modi (@narendramodi) March 27, 2021