وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میتری سیتو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تریپورہ میں بنیادی ڈھانچے کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر تریپورہ کے گورنر اور وزیراعلیٰ موجود تھے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا بھی ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تریپورہ پچھلے 30 سال کی حکومتوں اور پچھلے 3 سال کی دوہرے انجن والی حکومت کے درمیان واضح فرق کا تجربہ کر رہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں بدعنوانی اور کمیشن کے کلچر کی جگہ اب فوائد براہ راست فیض پانے والوں کےکھاتوں میں پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو تنخواہوں سے پریشان تھے اور اب وہ 7ویں تنخواہ کمیشن کے مطابق تنخواہ پا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ تریپورہ میں ایم ایس پی کا تعین کیاگیا، جہاں کسانوں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے میں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنے کی عادت تھی۔ انہوں نے اس بات کو اجاگرکیا کہ پہلے کی ہڑتالوں کے کلچر کی جگہ اب کاروبار میں آسانی کا ماحول ہے۔نئی سرمایہ کاریوں نے بند ہوتی ہوئی صنعت کا پرانا پس منظر تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حجم کے اعتبار سے تریپورہ کی برآمدات میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ 6 برسوں میں مرکزی حکومت نے تریپورہ کی ترقی کی تمام ضرورتوں کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کےلئے مرکزی رقم مختص کئے جانے میں قابل قدر اضافہ کیاگیا ہے۔ تریپورہ کو 2009 سے 2014 کے درمیان مرکزی ترقیاتی اسکیموں کےلئے 3500 کروڑ روپے ملے تھے،جبکہ 2014 سے 2019 کے درمیان تریپورہ کو 12000 کروڑ روپے سے زیادہ فراہم کئے گئےہیں۔
وزیراعظم نے دوہرے انجن والی حکومت کے فوائد کواجاگر کیا ۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایسی ریاستیں جہاں ڈبل انجن کی حکومتیں نہیں ہیں، وہاں غریبوں، کسانوں اور خواتین کو مستحکم کرنے والی اسکیموں کو نافذ نہیں کیاجاتا یا ان میں پیش رفت بہت سست ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ڈبل انجن کی حکومت تریپورہ کو مستحکم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے تریپورہ کو بجلی کی کمی والی ریاست سے تبدیل کر کے اضافی بجلی والی ریاست بنا دیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں2 لاکھ دیہی مکانوں کو پینے کے پانی والے کنکشن فراہم کرنے، ڈھائی لاکھ مفت گیس کے کنکشن فراہم کئے جانے، تریپورہ کے ہر گاؤں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنائے جانے، 50 ہزار حاملہ خواتین کو ماترو وندنا یوجنا کے فوائد فراہم کئے جانے اور 40 ہزار غریب کنبوں کو ان کے نئے مکان ملنے جیسےڈبل انجن والی حکومت کے ذریعے تبدیلی کے اقدامات کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کنکٹی وٹی سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں پچھلے تین برسوں میں زبردست بہتری آئی ہے۔ انہوں نے تریپورہ میں ہوائی اڈے کے کام میں تیزی اور انٹرنیٹ میں زبردست تبدیلی ، ریل رابطے اور آبی گزر گاہوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے تری پورہ کے لئے ہیرا ترقی یعنی ہائی ویز ، آئی –ویز ، ریلویز اور ایئر ویز کے بارے میں بات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کنکٹی وٹی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نہ صرف دوستی کو مستحکم کر رہی ہے بلکہ کاروبار کے لئے بھی ایک مضبوط رابطہ فراہم کر رہی ہے۔ انہوں بتایا کہ پورے خطے کو شمال مشرقی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی راہ داری کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں جن ریل اور آبی کنکٹی وٹی کے پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے، انہیں اس پل کے ذریعے تقویت ملی ہے۔ اس سے جنوبی آسام ، میزورم اور منی پور کے ساتھ ساتھ تری پورہ اور بنگلہ دیش اور جنوب مشری ایشیاء کے درمیان کنکٹی وٹی میں بہتری آئے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ پل بنگلہ دیش میں بھی اقتصادی مواقع میں اضافہ کرے گا۔ وزیراعظم نے پل کے پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں بنگلہ دیشی حکومت اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس پل کے لئے سنگ بنیاد اُن کے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران رکھا گیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اب لوگوں کو شمال مشرق میں سپلائی کے لئے صرف سڑکوں پر ہی منحصر رہنا نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی چٹگانگ بندر گاہ کو دریا کے راستے شمال مشرق سے جوڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبروم میں آئی سی پی ایک مکمل لاجسٹک مرکز کے طور پر کام کرے گا، جس میں گودام اور کنٹینروں کی ٹرانس شپ منٹ سہولیات موجود ہوں گی۔
فینی دریا پر بنے اس پل کی وجہ سے اگرتلہ ہندوستان میں ایک بین الاقوامی بندرگاہ کا سب سے قریبی شہر بن جائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ قومی شاہراہ نمبر -8 اور قومی شاہراہ نمبر – 208 کو چوڑا کرنے سے متعلق پروجیکٹ، جن کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، بندر گاہ سے شمال مشرق کی کنکٹی وٹی کو مضبوط کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے اور یہ اگرتلہ کو ایک اچھا شہر بنانے کی کوشش ہے۔ نیا مربوط کمان سینٹر ٹریفک سے متعلق مسائل اور جرائم کو روکنے میں تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کثیر سطحی پارکنگ، تجارتی کمپلیکس اور ہوائی اڈے کو جوڑنے والی سڑک کے چوڑے ہونے سے، جن کا آج افتتاح کیا گیا ہے، اگرتلہ میں رہن سہن میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہائیوں پرانی برو مہاجرین کے مسئلے کا حکومت کی کوششوں کی وجہ سے حل تلاش کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 600 کروڑ روپے کا پیکج برو لوگوں کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لائے گا۔
وزیراعظم ریاست کی مالا مال ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرتلہ ہوائی اڈے کا نام بدل کر مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ کے نام کرنے سے اُن کے تریپورہ کی ترقی کے ویژن کے احترام کا اظہار ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے تھنگا دار لونگ، ستیہ رام ریانگ اور بینی چندر جماتیہ جیسے لوگوں کی عزت افزائی کا مو قع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، جنہوں نے تری پورہ کی مالا مال ثقافت اور ادب کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پردھان منتری ون دھن یوجنا کے تحت بانس پر مبنی مقامی فن کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس سے مقامی قبائل کو نئے مواقع حاصل ہور ہے ہیں۔
تری پورہ حکومت کو تین سال مکمل کرنے کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے جناب مودی امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت تری پورہ کے عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔
*************
( ش ح ۔وا۔ ق ر۔ک ا)
U. No. 2312
Furthering the growth trajectory of Tripura. https://t.co/6IBnVzWuEn
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2021
आज त्रिपुरा पुरानी सरकार के 30 साल और डबल इंजन की 3 साल की सरकार में आए बदलाव को स्पष्ट अनुभव कर रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2021
जहां कमीशन और करप्शन के बिना काम होने मुश्किल थे, वहां आज सरकारी लाभ लोगों के बैंक खाते में, डायरेक्ट पहुंच रहा है: PM @narendramodi
जो कर्मचारी समय पर सैलरी पाने के लिए भी परेशान हुआ करते थे, उनको 7वें पे कमीशन के तहत सैलरी मिल रही है।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2021
जहां किसानों को अपनी उपज बेचने के लिए अनेक मुश्किलें उठानी पड़तीं थीं, वहीं पहली बार त्रिपुरा में किसानों से MSP पर खरीद सुनिश्चित हुई: PM @narendramodi
जिस त्रिपुरा को हड़ताल कल्चर ने बरसों पीछे कर दिया था, आज वो Ease of Doing Business के लिए काम कर रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2021
जहां कभी उद्योगों में ताले लगने की नौबत आ गई थी, वहां अब नए उद्योगों, नए निवेश के लिए जगह बन रही है: PM @narendramodi
बीते 6 साल में त्रिपुरा को केंद्र सरकार से मिलने वाली राशि में बड़ी वृद्धि की गई है।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2021
वर्ष 2009 से 2014 के बीच केंद्र सरकार से त्रिपुरा को केंद्रीय विकास परियोजनाओं के लिए 3500 करोड़ रुपए की मदद मिली थी।
जबकि साल 2014 से 19 के बीच 12 हजार करोड़ रुपए से अधिक की मदद दी गई है: PM
डबल इंजन की सरकार के ये काम त्रिपुरा की बहनों-बेटियों को सशक्त करने में मदद कर रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2021
त्रिपुरा में पीएम किसान सम्मान निधि और आयुष्मान भारत योजना का भी लाभ किसानों और गरीब परिवारों को मिल रहा है: PM @narendramodi
त्रिपुरा की कनेक्टिविटी के इंफ्रास्ट्रक्चर में बीते 3 साल में तेजी से सुधार हुआ है।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2021
एयरपोर्ट का काम हो या फिर समंदर के रास्ते त्रिपुरा को इंटरनेट से जोड़ने का काम हो, रेल लिंक हो, इनमें तेज़ी से काम हो रहा है: PM @narendramodi
अपने बांग्लादेश दौरे के दौरान मैंने और प्रधानमंत्री शेख हसीना जी ने मिलकर त्रिपुरा को बांग्लादेश से सीधे जोड़ने वाले ब्रिज का शिलान्यास किया था और आज इसका लोकार्पण किया गया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2021
फेनी ब्रिज के खुल जाने से अगरतला, इंटरनेशनल सी पोर्ट से भारत का सबसे नज़दीक का शहर बन जाएगा।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2021
NH-08 और NH-208 के चौड़ीकरण से जुड़े जिन प्रोजेक्ट्स का आज लोकार्पण और शिलान्यास किया गया है, उनसे नॉर्थ ईस्ट की पोर्ट से कनेक्टिविटी और सशक्त होगी: PM @narendramodi
त्रिपुरा के ब्रू शरणार्थियों की समस्याओं को दूर करने के लिए दशकों बाद समाधान हमारी ही सरकार के प्रयासों से मिला।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2021
हज़ारों ब्रू साथियों के विकास के लिए दिए गए 600 करोड़ रुपए के विशेष पैकेज से उनके जीवन में बहुत सकारात्मक परिवर्तन आएगा: PM @narendramodi