نئی دہلی، 7 مارچ 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ’جن اوشدھی دوس‘ تقریبات سے خطاب کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے این ای آئی جی آر آئی ایچ ایم ایس، شیلانگ میں 7500 ویں جن اوشدھی کیندر کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے بہترین کام کے لئے متعلقین کی خدمات کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزرا جناب ڈی وی سدانند گوڑا، جناب منسکھ مانڈویا، جناب انوراگ ٹھاکر، ہماچل پردیش، میگھالیہ کے وزرائے اعلی ، میگھالیہ اور گجرات کے نائب وزرائے اعلی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے پانچ مقامات یعنی شملہ، ہماچل پردیش، بھوپال، مدھیہ پردیش، احمد آباد، گجرات، ماروتی نگر، دیو اور منگلور ، کرناٹک کے استفادہ کنندگان، کیندر سنچالک، جن اوشدھی متروں سےبات چیت کی۔ استفادہ کنندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان سے اپیل کی کہ وہ ایک صحت مند طرز زندگی اختیار کریں۔وزیراعظم نے ان سے کہا کہ سستی ہونے کی وجہ سے مریض مطلوبہ دوائیں استعمال کررہے ہیں جس سے ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے جن اوشدھی تحریک کو فروغ دینے کےلئے نوجوانوں کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ اس وقت چلائی جارہی ویکسین کی مہم میں مدد کریں۔
وزیراعظم نے استفادہ کنندگان سے کہا کہ وہ جن اوشدھی کے فائدوں کے بارے میں لوگوں کو بتائیں۔ انہوں نے کہا ’’ آپ میرا خاندان ہیں اور آپ کا مرض میرے خاندانی ارکان کا مرض ہے، اس لئے میں چاہتا ہوں کہ میرے ملک کا ہر شہری صحت مند رہے‘‘۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جن اوشدھی یوجنا غریبوں اور متوسط طبقے کے خاندانوں کی بہت بڑی مدد کررہی ہے۔ یہ خدمت اور روزگار دونوں کا ذریعہ بن رہی ہے۔شیلانگ میں 7500 ویں جن اوشدھی کیندر کو قوم کے نام وقف کئےجانے سے ظاہر ہے کہ شمال مشرق میں جن اوشدھی کیندر پھیل گئے ہیں۔جناب مودی نے کہا کہ یہ اسکیم پہاڑی علاقوں، شمال مشرق اور قبائلی علاقوں میں لوگوں کو سستی دوائیں فراہم کرارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7500 ویں کیندر کو قوم کے نام وقف کیا جانا اس لئے بھی اہم ہے کہ 6 سال قبل بھارت میں 100 کیندر بھی نہیں تھے۔ انہوں نے 10 ہزار کیندروں کا نشانہ پورا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے خاندان ہر سال مہنگی دوائیں پر خرچ ہونے والے تقریباً 3600 کروڑ روپے کی بچت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم خواتین میں آتم نربھرتا کو فروغ دے رہی ہےکیونکہ ایک ہزار سے زیادہ کیندر خواتین کے ذریعہ ہی چلائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسکیم کو فروغ دینے کےلئے انسینٹیو 2.5 لاکھ روپے سے بڑھاکر 5 لاکھ کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ دلت ، آدیواسی خواتین اور شمال مشرق کے لوگوں کے لئے 2 لاکھ روپے کااضافی انسنٹیو دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں تیار کی گئی ادوایات اور سرجری کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ مانگ کو پورا کرنے کے لئے بھی پروڈکشن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس سے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب 75 آیوش ادوایات جن اوشدی کیندروں پر بھی دستیاب ہیں۔ مریض سستی آیوش داوئیں حاصل کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس سے آیوروید اور آیوش میڈیسن کے شعبے کو بھی فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ طویل مدت سے حکومت صحت کے معاملے کو محض بیماری اور علاج کا ہی ایک موضوع سمجھتی رہی ہے۔ لیکن صحت کا موزوں محض بیماری اور علاج تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے اقتصادی اور سماجی تانے بانے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے بارے میں ایک جامع نظریہ اختیار کرتے ہوئے حکومت نے مرض کی وجوہات پر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا سووچھ بھارت ابھیان، مفت ایل پی جی کنکشن ، آیوش مان بھارت ، مشن اندر دھنش ، پوشن ابھیان اور یوگا کو قبولیت دلائےجانے سے صحت کے بارے میں حکومت کے نظریئے کی جامع نوعیت کا پتہ چلتا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے ذریعہ 2023 کو انٹرنیشنل ایئر آف ملیٹ کے طور پر تسلیم کئے جانے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے موٹے اناج کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ اس سے نہ صرف تغذیہ سے بھرپور اناج حاصل ہوگا بلکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ بھی ہوگا۔
غریب خاندانوں پر علاج کے بہت زیادہ بوجھ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں علاج کے سلسلے میں ہر قسم کے بھید بھاؤ کو دور کرنے کوششیں کی جارہی ہیں اور ملک کے ہر ایک غریب شخص کی طبی علاج تک رسائی کرائی گئی ہے۔اس کے لئے ضروری ادویات ، ہارٹ اسٹینٹس، گھٹنے کی سرجری سے معلق آلات کی قیمتیں کئی گنا کم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان یوجنا میں ملک کے 50 کروڑ سے زیادہ غریب خاندانوں کے پانچ لاکھ روپے تک کے علاج کو یقینی بنایا ہے۔ اب تک 1.5 کروڑ لوگ اس کا فائدہ اٹھا چکے ہیں اور انہوں نے تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔
وزیراعظم نے میڈ ان انڈیا کورونا ویکسین کے لئے سائنس دانوں کی ستائش کی اور کہا آج بھارت کے پاس نہ صرف مقامی استعمال کے لئے ویکسین ہے بلکہ وہ دنیا کی مدد بھی کررہا ہے۔ انہوں نے اس بار پر زور دیا کہ حکومت نے ویکسین کے لئے غریب اور متوسط طبقے کے مفاد کو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا ہے۔سرکاری اسپتالوں میں ویکسین مفت ہے اور پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی محض 250 روپے میں لگائی جارہی ہے۔ جو کہ دنیا میں سب سے کم قیمت ہے۔
وزیراعظم نے موثر علاج اور معیاری میڈیکل اسٹاف کی دستیابی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گاؤں میں پرائمری اسپتالوں سے لیکر تیسرے درجے کے اسپتالوں اور ایمس جیسے میڈیکل کالجوں کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کے جامع نظریئے پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔
وزیراعظم نے گزشتہ چھ برسوں میں طبی نظام میں بہتری کے لئے حکومت کی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 برسوں یں 2014 کی ایم بی بی ایس کی 55 ہزار سیٹوں میں 30 ہزار سے زیادہ سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پہلے 30 ہزار پی جی سیٹیں تھیں جن میں 24 ہزار نئی سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ چھ برسوں میں 180 نئے میڈیکل کالج قائم کئے گئے ہیں۔ گاؤوں میں 1.5 لاکھ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 50 ہزار نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ سینٹر مختلف امراض کا علاج کررہے ہیں اور مقامی طور پر جدید ترین ٹسٹ دستیاب کرا رہے ہیں۔ جناب مودی بجٹ میں صحت کے لئے مختص رقم میں زبردست اضافے کا ذکر کیا اور صحت سے متعلق مسائل کے مکمل حل کےلئے پردھان منتری آتم نربھر سواستھ یوجنا کا ذکر کیا۔ ہر ایک ضلع میں تشخیص کے مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 600 سے زیادہ اہم دیکھ ریکھ اسپتال قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین لوک سبھا حلقوں میں ایک میڈیکل سینٹر قائم کرنے کے لئے قائم کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آج علاج کو سستا اور سبھی کے لئے قابل رسائی بنانے کی کوششیں کررہی ہے۔ آج اسی خیال کے ساتھ پالیسیاں اور پروگرام تیار کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری جن اوشدھی پروجیکٹ کا نیٹ ورک تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور جہاں تک ممکن ہو اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
(07-03-2021)
U- 2235
Watch Live https://t.co/JDDWvJ0CPP
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
जनऔषधि योजना को देश के कोने-कोने में चलाने वाले और इसके कुछ लाभार्थियों से मेरी जो चर्चा हुई है, उससे स्पष्ट है कि ये योजना गरीब और मध्यम वर्गीय परिवारों की बहुत बड़ा साथी बन रही है।
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
ये योजना सेवा और रोज़गार दोनों का माध्यम बन रही है: PM @narendramodi
इस योजना से पहाड़ी क्षेत्रों में, नॉर्थईस्ट में, जनजातीय क्षेत्रों में रहने वाले देशवासियों तक सस्ती दवा देने में मदद मिल रही है।
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
आज जब 7500वे केंद्र का लोकार्पण किया गया है तो वो शिलॉन्ग में हुआ है।
इससे स्पष्ट है कि नॉर्थईस्ट में जनऔषधि केंद्रों का कितना विस्तार हो रहा है: PM
लंबे समय तक देश की सरकारी सोच में स्वास्थ्य को सिर्फ बीमारी और इलाज का ही विषय माना गया।
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
लेकिन स्वास्थ्य का विषय सिर्फ बीमारी और इलाज तक सीमित नहीं है, बल्कि ये देश के पूरे आर्थिक और सामाजिक ताने-बाने को प्रभावित करता है: PM @narendramodi
आज मोटे अनाजों को ना सिर्फ प्रोत्साहित किया जा रहा है, बल्कि अब भारत की पहल पर संयुक्त राष्ट्र ने वर्ष 2023 को International Year of Millets भी घोषित किया है।
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
Millets पर फोकस से देश को पौष्टिक अन्न भी मिलेगा और हमारे किसानों की आय भी बढ़ेगी: PM @narendramodi
बीते वर्षों में इलाज में आने वाले हर तरह के भेदभाव को समाप्त करने का प्रयास किया गया है, इलाज को हर गरीब तक पहुंचाया गया है।
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
ज़रूरी दवाओं को, हार्ट स्टेंट्स को, नी सर्जरी से जुड़े उपकरणों की कीमत को कई गुना कम कर दिया गया है: PM @narendramodi
देश को आज अपने वैज्ञानिकों पर गर्व है कि हमारे पास मेड इन इंडिया वैक्सीन अपने लिए भी है और दुनिया की मदद करने के लिए भी है।
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
हमारी सरकार ने यहां भी देश के गरीबों का, मध्यम वर्ग का विशेष ध्यान रखा है: PM @narendramodi
आज सरकारी अस्पतालों में कोरोना का फ्री टीका लगाया जा रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
प्राइवेट अस्पतालों में दुनिया में सबसे सस्ता यानि सिर्फ 250 रुपए का टीका लगाया जा रहा है: PM @narendramodi
2014 से पहले जहां देश में लगभग 55 हज़ार MBBS सीटें थीं, वहीं 6 साल के दौरान इसमें 30 हज़ार से ज्यादा की वृद्धि की जा चुकी है।
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
इसी तरह PG सीटें भी जो 30 हज़ार हुआ करती थीं, उनमें 24 हज़ार से ज्यादा नई सीटें जोड़ी जा चुकी हैं: PM @narendramodi
आज सरकार की कोशिश ये है कि मेडिकल साइंस के लाभ से कोई भी वंचित ना रहे।
— PMO India (@PMOIndia) March 7, 2021
इलाज सस्ता हो, सुलभ हो, सर्वजन के लिए हो, इसी सोच के साथ आज नीतियां और कार्यक्रम बनाए जा रहे हैं: PM @narendramodi
Krishna Ji from Himachal Pradesh is a farmer. She is suffering from high BP and other ailments. Thanks to Jan Aushadhi scheme she has got access to affordable medicines. Her positivity is admirable! pic.twitter.com/1GOnAeQqGA
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2021
Raju Bhayani manifests the energy and tenacity of our Yuva Shakti. He lost his father due to COVID-19, which strengthened his resolve to serve others and provide them medicines at their doorstep. pic.twitter.com/MdzTZ5AZud
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2021
Dr. Kamath from Mangaluru emphasised on two things:
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2021
His own work to help solve heart-related ailments.
How the Jan Aushadhi scheme is fast becoming a Jan Upyogi scheme and giving a life of dignity to many people. pic.twitter.com/vmIhmlffOO
Here is how PM Jan Aushadhi Pariyojana is benefitting Rubina Ji and her young son. pic.twitter.com/aWkDslhGuV
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2021
Irshad Rafiq bhai shares his experiences relating to the PM Jan Aushadhi Pariyojana in Diu. pic.twitter.com/4mnlte7MCo
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2021