Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کیوڑیا، گجرات میں کمبائنڈ کماندڑز کانفرنس کے الوداعی اجلاس سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے کیوڑیا، گجرات میں کمبائنڈ کماندڑز کانفرنس کے الوداعی اجلاس سے خطاب کیا


وزیر اعظم شری نریندر مودی نے آج کیوڑیا، گجرات میں وزارت دفاع کے زیر اہتمام کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس کے الوداعی اجلاس سے خطاب کیا۔

PM India

 

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے وزیر اعظم کو اس سال کی کانفرنس کے دوران ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کانفرنس کے ڈھانچے اور ایجنڈے کی تعریف کی۔ انھوں نے خاص طور پر اس سال کانفرنس میں جونیئر کمیشنڈ افسران اور نان کمیشنڈ افسران کو شامل کیے جانے کی تعریف کی۔

PM India

 

قومی دفاعی نظام کی اعلی ترین شہری اور عسکری قیادت سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے گذشتہ سال کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے کووڈ کی وبا اور شمالی سرحد پر چیلینجنگ صورتحال کے تناظر میں دکھائے گئے عزم کا اعتراف کرنے کے لیے ان کی بھر پور تعریف کی۔

وزیر اعظم نے نہ صرف سازوسامان اور ہتھیاروں کے حصول میں بلکہ مسلح افواج میں اختیار کیے جانے والے اصولوں، طریقہ کار اور روایات میں بھی، قومی سلامتی کے نظام میں دیسی پن کے اضافہ کی اہمیت پر زور دیا۔

PM India

 

انھوں نے قومی سلامتی فن تعمیر کے فوجی اور غیر عسکری دونوں حصوں میں افرادی قوت کی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے سول-ملٹری سیلوس کو توڑنے اور فیصلہ سازی کی رفتار کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے سروسز کو میراثی نظام اور طریقوں سے خود کو نجات دلانے کا مشورہ دیا جو ان کی افادیت اور مطابقت سے بالاتر ہیں۔

تیزی سے بدلے ہوئے تکنیکی منظر نامے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستانی فوج کو ’مستقبل کی طاقت‘ کے طور پر تیار کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے سال ملک اپنی آزادی کے 75 ویں سال کا جشن منائے گا، اور انھوں نے مسلح افواج س مطالبہ کیا کہ وہ اس موقع کا استعمال ایسی سرگرمیوں اور اقدامات کے لیے کریں جو ملک کے نوجوانوں کو متاثر کرنے والے ہوں۔

 

                                          **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 2227