Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کل انڈیا موبائل کانگریس 2020 سے خطاب کریں گے


 

نئی دہلی،  7 /دسمبر  2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 دسمبر 2020 کو صبح 10:45 بجے ورچول انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2020 میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔ آئی ایم سی 2020 کا انعقاد حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات اور سیلولر آٖریٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام 8 سے 10 دسمبر 2020 تک منعقد کیا جائے گا۔

آئی ایم سی 2020 کے بارے میں

آئی ایم سی 2020 کا موضوع ’’شمولیت پر مبنی اختراعات – اسمارٹ، محفوظ، پائیدار‘‘ ہے۔ اس کا مقصد وزیر اعظم کے ’آتم نربھر بھارت‘، ’ڈیجیٹل شمولیت‘ اور ’پائیدار ترقی، صنعت سازی و اختراعات‘ کے تصور سے ہم آہنگ کرنے میں مدد کرنا ہے۔ اس کا مقصد بیرونی اور مقامی سرمایہ کاری کے عمل کو آگے بڑھانا، ٹیلی مواصلات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق و ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔

آئی ایم سی 2020 میں مختلف وزارتوں، ٹیلی مواصلات کے سی ای او، عالمی سی ای او، 5جی کے معاملے میں ڈومین ایکسپرٹس، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی او ٹی)، ڈیٹا ایناٹیکس، کلاؤڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ، بلاک چین، سائیبر سکیورٹی، اسمارٹ سٹیز اور آٹومیشن سے متعلق ماہرین کی شراکت داری نظر آئے گی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7877