Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے حیدر آباد میں بھارت بایوٹیک سہولت کا دورہ کیا

وزیراعظم نے حیدر آباد میں بھارت بایوٹیک سہولت کا دورہ کیا


نئی دہلی:28 نومبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ کے لئے ویکسین کی تیاری  اور مینوفیکچرنگ کا ذاتی طور پر معائنہ کرنے کیلئے اپنے تین شہروں کے سفر کے تحت حیدر آباد میں بھارت بایو ٹیک سہولت کا دورہ کیا۔

جناب مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ‘‘حیدرآباد میں بھارت بایو ٹیک سہولت  میں اندرون ملک کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اب تک کے تجربے میں ہوئی پیش رفت کیلئے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ ان کی ٹیم تیزی سے پیش رفت کرنے کیلئے آئی سی  ایم آر کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے’’۔

وزیراعظم نے آج صبح احمد آباد میں زائڈس بایوٹیک پارک کا دورہ کیا۔

 

———————–

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7654