نئی لّی ، 28 نومبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زائڈس کیڈیلا کے ذریعے ڈی این اے پر مبنی ویکسین کی تیاری کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کی خاطر احمد آباد میں زائیڈس بایو ٹیک پارک کا دورہ کیا ۔
وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ‘‘ زائڈس کیڈیلا کے ذریعے تیار کی جانےوالی ڈی این اے پر مبنی ملک کی ویکسین کے بارے میں زیادہ جانکاری کے لئے احمد آباد میں زائڈس بایو ٹیک پارک کا دورہ کیا ۔ میں یہ کام کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ بھارتی حکومت ، اُن کے اِس سفر میں ، اُن کی مدد کے لئے پوری طرح سرگرم ہے ۔ ’’
Visited the Zydus Biotech Park in Ahmedabad to know more about the indigenous DNA based vaccine being developed by Zydus Cadila. I compliment the team behind this effort for their work. Government of India is actively working with them to support them in this journey. pic.twitter.com/ZIZy9NSY3o
— Narendra Modi (@narendramodi) November 28, 2020