Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری کا آئی آئی ٹی روڑکی کے زیر اہتمام منعقد پہلے جئے کرشنا میموریل لیکچر سے خطاب


نئی دہلی 06 نومبر :

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب پی کے مشرا نے آئی آئی ٹی رورکی کے زیر اہتمام منعقد پہلے جئے کرشنا میموریل لیکچر سے خطاب کیا۔ یہ لیکچر کووڈ۔ 19 اور ہندوستان میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے مستقبل پر مرکوز تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ تباہی کے خطرے سے متعلق بندوبست کا دائرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا دائرہ وسیع ہوگیا ہے اور بہت سارے موضوعات اس میں گھل مل گئے ہیں اور اب اسے صرف ایک تنگ مخصوص علاقے کے طور پر نہیں دیکھا جاتا ہے۔

جناب مشرا نے وبا میں پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کے لئے مستقبل کے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ -19 وبا نے ایک سبق کے طور پر ہمیں یہ سکھایا ہے کہ جس کے ذریعے ملک آگے کے لئے بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔

                                       **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U: 7025