نئی دہلی،05 اکتوبر ،2020 / وزیراعٖظم جناب نریندر مودی نے آج ریز 2020 کا افتتاح کیا ، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق ایک بڑی ورچوئل سمٹ ہے۔ ریز 2020 نظریات کے تبادلے اور اے آئی کو سماج میں یکسر تبدیلی لانے کے لیے ایک کورس تیار کرنے کے لیے دانشوروں کی ایک عالمی میٹنگ ہے۔ جس کے تحت حفظان صحت ، زراعت، تعلیم، سمارٹ موبیلیٹی اور دیگر شعبوں جیسے میدانوں میں سب کی شمولیت کی جائے گی اور بااختیار بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے اس سمٹ کے منتظمین کی ، مصنوعی ذہانت کے بارے میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرنے پر ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی سے ہمارے کام کی جگہیں یکسر بدل گئی ہیں اور کنکٹیویٹی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سماجی ذمہ داری اور مصنوعی ذہانت سے انسانی رابطہ قائم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا انسانوں کے کام کاج سے ہمارے کرۂ ارض پر معجزے ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ بھارت میں علم اور سیکھنے میں دنیا کی قیادت کی ہے اور وہ ڈیجیٹل طور پر مہارت بھی جاری رکھے گا اور دنیا کو خوشی و مسرت بخشے گا۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت نے اس بات کا تجربہ کیا ہے کہ ٹکنالوجی سے شفافیت میں بہتری لانے اور خدمات بہم پہنچانے میں کس طرح مدد ملتی ہے۔
وزیراعظٖم نے زور دے کر کہا کہ آدھار نے کس طرح یو پی آئی کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل خدمات فراہم کی ہیں۔ جس میں غریبوں اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کو نقد رقم کی براہ راست منتقلی جیسی مالی خدمات بھی شامل ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ بھارت مصنوعی ذہانت کا ایک عالمی مرکز بنے گا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اور بہت سے بھارتی افراد مستقبل قریب میں اس سلسلے میں کام کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 اختیار کی ہے جس میں ٹکنالوجی پر مبنی سیکھنے کے طریقِ کار اور ہنر مندی پر توجہ دی گئی ہے جو تعلیم کا بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ای کورس مختلف علاقائی زبانوں اور لہجوں میں تیار کیے جائیں گے۔ اس پوری کوشش سے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارموں کی نیچورل لینگویز رپروسیسنگ این ایل پی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے تحت اپریل 2020 میں جاری کیے گیے پروگرام کے تحت اسکولوں کے 11000 سے زیادہ طلبا نے دنیاوی کورس مکمل کیا۔ اب یہ طلبا مصنوعی ذہانت کے پروجیکٹ تیار کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی ٹکنالوجی کا قومی فورم ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے ، ڈیجیٹل مواد اور صلاحیت کے فروغ کے لیے ایک ای – ایجوکیشن یونٹ تشکیل دے گا۔
انہوں نے کہا کہ کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی پروگرام کو سماج کے مسائل حل کرنے کے لیے وقف کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایلگوریدم شفافیت اس سلسلے میں اعتماد قائم کرنے میں نہایت اہم ہے۔ اس طرح مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اسے یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو ، غیر قانونی طاقتوں کے ذریعے مصنوعی ذہانت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے محفوظ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تخلیقیت اور انسانی جذبات ہماری سب سے بڑی طاقت بنے رہیں گے اور مشینوں پر یہ ہمارا نفرد غلبہ ہے۔ انہوں نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ یہ دانشورانہ صلاحیت مشینوں پر کس طرح اپنا غلبہ برقرار رکھ سکتی ہے اور یہ یقین دہانی کرا سکتی ہے کہ انسانی ذہانت مصنوعی ذہانت سے ہمیشہ کچھ قدم آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں سوچنا ہوگا کہ کس طرح مصنوعی ذہانت انسانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں کس طرح مدد کر سکتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ہر شخص کی انفرادی صلاحیت کو بروئے کار لائے گی اور اسے اس بات کے لیے بااختیار بنائے گی کہ وہ سماج کے لیے کس طرح مزید تعاون دے۔ انہوں نے ریز 2020 کے شرکاء سے زور دے کر کہا کہ وہ نظریات کا تبادلہ کریں اور مصنوعی ذہانت اختیار کرنے کے لیے ایک مشترک کورس تیار کریں۔ انہوں نے خواہش کی کہ ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے لیے لائحہ عمل جو مذاکرات میں تیار کیا گیا ہے ، اس سے دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور گزر بسر میں یکسر تبدیلی لانے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –6010
#Raise2020 is a great effort to encourage discussion on Artificial Intelligence.
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
You all have rightly highlighted aspects relating to technology and human empowerment: PM @narendramodi
The teamwork of AI with humans can do wonders for our planet: PM @narendramodi at #Raise2020
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
In India, we have experienced that technology improves transparency and service delivery: PM @narendramodi at #Raise2020
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
We want India to become a global hub for AI.
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
Many Indians are already working on this. I hope many more do so in the times to come: PM @narendramodi at #Raise2020
India has recently adopted the National Education Policy 2020. It focuses on technology-based learning and skilling as a major part of education. E-courses will also be developed in various regional languages and dialects: PM @narendramodi at #Raise2020
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
We launched ‘Responsible AI for Youth’ program this year in April. Under this programme, more than 11,000 students from schools completed the basic course. They are now building their AI projects: PM @narendramodi at #Raise2020
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
The National Educational Technology Forum is being formed. This will create an e-Education unit to boost the digital infrastructure, digital content and capacity: PM @narendramodi at #Raise2020
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
I see a big role for AI in sectors like:
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
Agriculture.
Creating next generation urban infrastructure.
It can be used for making our disaster management systems stronger: PM @narendramodi at #Raise2020
It remains our collective responsibility to ensure trust in how AI is used. Algorithm Transparency is key to establishing this Trust. Equally important is accountability. We must protect the world against weaponisation of AI by Non-State Actors: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
While we discuss AI, let also have no doubts that human creativity and human emotions continue to be our greatest strength.They are our unique advantage over machines: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 5, 2020
Elaborated on some of India’s efforts to encourage AI. #Raise2020 pic.twitter.com/UzlzP9WP9z
— Narendra Modi (@narendramodi) October 5, 2020
It remains our collective responsibility to ensure trust in AI is maintained and we use AI for larger public good. #Raise2020 pic.twitter.com/CDJspiwEPp
— Narendra Modi (@narendramodi) October 5, 2020