نئی دہلی،26 ستمبر/
عزت مآب
وزیراعظم
مہندرا راج پکشا
نمسکار
آیو گوون
وانکم
جناب
میں اس ورچول چوٹی ملاقات میں آپ کا پرجوش خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمیشہ کی طرح ہم اس بار آپ کو آپ کے اولین سرکاری دورے پر ہندوستان میں خیر مقدم کرنے میں بیحد خوشی محسوس کریں گے۔ آپ کو یہ دعوت ہمیشہ کے لئے ہے۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر میں اس ورچول چوٹی ملاقات میں آپ کو موجود پا کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔آپ نے اس چوٹی ملاقات میں شرکت کی۔ میری دعوت قبول کی اس کے لئے بے حد شکریہ!
وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے پر میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میں پارلیمانی انتخابات میں ایس ایل پی پی کی زبردست کامیابی پر آپ کو ایک بار پھر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ تاریخی فتح آپ کی قیادت میں لوگوں کے اعتماد کی عکاس ہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کثیر جہتی رشتے ہزاروں سال پرانے ہیں۔ میرا ہمسایہ پہلی پالیسی اور ساگر نظریہ کے تحت ہم سری لنکا کے ساتھ خصوصی تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ ہندوستان اور سری لنکا بی آئی ایم ایس ٹی ای سی، آئی او آر اے، سارک مجالس میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہیں۔
آپ کی پارٹی کی حالیہ جیت کے بعد ہند۔ سری لنکا تعلقات میں ایک نئے تاریخی باب کے اضافے کا عظیم موقع سامنے آیا ہے۔ دونوں ملک کے عوام ہماری طرف نئی امیدوں اور جوش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو جتنی زبردست تائید ملی اور پارلیمنٹ میں آپ کی پالیسیوں کو جتنی خاطر خواہ حمایت ملی ہے ۔ اس سے ہمیں باہمی تعلقات کے ہر شعبے میں مدد ملے گی۔
میں اب وزیراعظم راج پکشا سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے افتتاحی کلمات پیش کریں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(م ن۔ع س۔ ۔ رض)
U-5947
Delighted to speak to my friend, PM Mahinda Rajapaksa. We reviewed the dynamic India-Sri Lanka bilateral relationship including areas of development partnership, economic engagement, tourism, education, culture, regional & international issues of mutual interest. @PresRajapaksa pic.twitter.com/MMilkJ3LKZ
— Narendra Modi (@narendramodi) September 26, 2020
Glad to announce $15 million grant to promote Buddhist ties between India & Sri Lanka. Lord Buddha’s teachings have continued to guide us for ages. India would be delighted to host Buddhist pilgrims from Sri Lanka on the first inaugural flight to Kushinagar International Airport.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 26, 2020
India and Sri Lanka are committed to strengthen the economic partnership through enhanced trade and investment & early realisation of infrastructure & connectivity projects.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 26, 2020
We will also continue and strengthen cooperation in defence and security to fight the dual menace of terrorism as well as drug trafficking. @PresRajapaksa
— Narendra Modi (@narendramodi) September 26, 2020