Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے آتم نربھر اتر پردیش روز گار ابھیان کا افتتاح کیا


 

نئی دلّی ،26 جون  / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں سے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  آتم نربھر اتر پردیش روز گار ابھیان  کا افتتاح کیا ۔ اس کے تحت  مائگرینٹ مزدوروں  کے لئے روز گار فراہم کرنے کے مواقع کے ساتھ ساتھ    مقامی صنعت کاروں  کو فروغ دیا جائے گا ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتےہوئے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ  ہر شخص  کووڈ – 19 وباء  کی وجہ سے تکلیفوں  سے  دو چار ہوا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک کہ   اِس کی ویکسین  دریافت نہیں ہوتی  ، دو گز کی دوری   اور چہرے کو ماسک  سے چھپا کر  رکھنا بہترین احتیاطی اقدامات ہیں ۔

          وزیر اعظم نے  اِس بات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ جس طریقے سے اتر پردیش  نے ، اِس آفت کو ایک  موقع میں بدل دیا ہے اور جس طرح اِس وباء کے دوران لوگوں سے رابطہ رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  دیگر ریاستیں بھی آتم نربھر اتر پردیش روز گار ابھیان  سے بہت کچھ سیکھیں گی اور اس سے تحریک حاصل کریں گی ۔

          وزیر اعظم نے  اتر پردیش کے ذریعے  ایسے وقت میں  ، جب کہ پوری دنیا میں  کورونا کا بڑا بحران جاری ہے ،  جرأت مندی اور ذہانت  کے اظہار  کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ریاست  نے کامیابی حاصل کی ہے اور جس طریقے سے  ریاست نے  صورتِ حال  سے نمٹا ہے ، وہ غیر معمولی اور قابلِ ستائش ہے ۔ وزیر اعظم نے اتر پردیش میں ڈاکٹروں ، نیم طبی عملے ،صفائی ستھرائی کے عملے ، پولیس ، آشا ورکروں ، آنگن واڑی ورکروں ، بینکوں اور ڈاک خانوں  اور ٹرانسپورٹ خدمات کے ورکروں   کی تعریف کی ۔

          وزیر اعظم نے اتر پردیش  حکومت کے ذریعے  ریاست سے تعلق رکھنے والے مہاجر مزدوروں کو  سینکڑوں شرمک ایکسپریس ٹرینوں  کے ذریعے  واپس لانے کی کوششوں  کی بھی تعریف کی ۔

          انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ سے زیادہ مہاجر مزدور ملک کے مختلف حصوں سے پچھلے چند ہفتوں کے دوران اتر پردیش میں اپنے گاؤوں کو واپس پہنچے ہیں ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے  صورتِ حال کی سنجیدگی کو سمجھا اور اُن کی حکومت نے  اِس صورتِ حال میں جنگی پیمانے پر کام کیا ہے ۔

          وزیر اعظم نے  اتر پردیش حکومت  کی   ، اِس کام  کے لئے ستائش کی کہ اُس نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کوئی بھی  غریب شخص بھوکا نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی حکومت نے   غریبوں اور  مہاجر مزدوروں کو   پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا کے تحت مفت راشن تقسیم کرنے میں    بہت  تیزی سے کام کیا ہے ۔ یہ راشن  اُن لوگوں کو بھی دیا گیا ہے ، جن کے پاس راشن کارڈ نہیں تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس کے علاوہ اتر پردیش  کی 75 لاکھ  غریب خواتین کے جَن دھن کھاتوں میں  تقریباً 5000 کروڑ روپئے براہِ راست منتقل بھی کئے گئے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ   اتر پردیش  بھارت کو   تیزی کے ساتھ  آتم نربھر  کی راہ پر آگے بڑھانے  اور غریب کلیان روزگار ابھیان کو  آگے بڑھانے کے لئے  قیادت کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب   کلیان روز گار  ابھیان  کے تحت  ورکروں کی آمدنی میں اضافے کے لئے گاؤوں میں کئی طرح  کے کام شروع کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں  نے کہا کہ اِس کے علاوہ  تقریباً 60 لاکھ لوگوں کو دیہی ترقی  سے متعلق  اسکیموں کے تحت  ایم ایس ایم ای میں  روز گار دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہزاروں لوگوں کو خود روز گار فراہم کرنے کے لئے مُدرا یوجنا کے تحت  10000 کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی گی ہے ۔

          جناب مودی نے کہا کہ  جب آتم نربھر  روز گار ابھیان  کے تحت پورے ملک میں ، اس طرح کی مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے  کلسٹر کی صنعتیں  قائم کی جائیں گی تو  اتر پردیش کو  زبردست  فائدہ ہو گا ۔

          وزیر اعظم نے زراعت کے شعبے میں حال ہی میں اعلان کردہ اصلاحات کو اجاگر کیا  ، جس میں کسانوں کو  قانون کے تحت  مختلف  پابندیوں سے نجات ملی ہے  ۔انہوں نے کہا کہ اب کسان اپنی پیداوار بھارت میں  ، جہاں بھی چاہیں ، فروخت کرنے کے لئے آزاد ہیں اورکسان اپنی پیداوار کی قیمت   فصل بونے کے وقت  ہی مقرر کر سکتا ہے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  ہمارے  مویشیوں  کے لئے بھی بہت سے نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔  مویشیوں اور ڈیری کے سیکٹر کے لئے 15000 کروڑ روپئے  کا ایک خصوصی  بنیادی ڈھانچے کا فنڈ  قائم کیا گیا ہے ۔

          وزیر اعظم نے کشی نگر ہوائی اڈے کو ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دیئے جانے کا بھی ذکر کیا ، جو بودھ سرکٹ کو فروغ دینے کے لئے بہت اہم ہو گا ۔  اس سے پوروانچل میں فضائی رابطے  مستحکم ہوں گے اور  ملک اور  بیرونِ ملک میں  مہاتما بدھ  کے کروڑوں عقیدت مند  آسانی سے یو پی پہنچ سکیں گے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ صرف تین سال میں  غریبوں کے لئے  30 لاکھ سے زیادہ  پکے مکان تعمیر کئے گئے ہیں  ، اتر پردیش کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا ہے اور اتر پردیش حکومت نے  شفاف طریقے سے  تین لاکھ نو جوانوں کو سرکاری  نوکریاں دی ہیں ۔

          جناب مودی نے  ریاست میں بچوں کی شرح اموات  کو کم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات  اور پوروانچل خطے میں   پچھلے 3 برسوں میں  دماغی بخار کے مریضوں کی تعداد 90 فی صد تک کم کرنے کے اقدامات کا  حوالہ دیا ۔

          وزیر اعظم نے بنیادی ڈھانچے جیسے بجلی ، پانی اور سڑکوں  میں  غیر معمولی  بہتری  کے بارے میں بھی بات کی ۔

          وزیر اعظم نے مختلف  فیض حاصل کرنے والوں اور فریقوں کےساتھ بھی گفتگو کی ، جن میں محترمہ  وینیتا پال  ، جو   گونڈا میں  ایک خود امدادی گروپ کی قیادت کرتی ہیں ،  بہرائچ ضلع کے پردھان منتری  آواس یوجنا سے فائدہ حاصل کرنے والے جناب تلک رام  ، سنت کبیر نگر ضلع کے  چھوٹے صنعت کار  جناب امریندر کمار   وغیرہ نے اپنے تجربات  سے آگاہ کیا ۔  وزیر اعظم نے  مختلف  مہاجر مزدوروں  سے بھی بات کی  ، جن میں  واپس آنے والے  ممبئی کے جناب قربان  علی ، گورکھپور ضلع کے جناب ناگیندر سنگھ  اور جالون  ضلع کے جناب دیپو شامل تھے ۔

           

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-06-2020)

U. No.  3530