نئی دہلی ،10جون2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کمبوڈیا کے وزیر اعظم عالی جناب سندچ اکا موہ سینہ پیڈے ٹیکو ہو سین سے ٹیلی فون پر گفت وشنید کی۔
دونوں رہنما ؤں نے کووڈ-19وبائی مرض کے موضوع پر تبادلہ خیال کئے۔ دونوں رہنما ؤں نے ایک دوسرے کی امداد کے لئے جاری تعاون کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے کے یہاں مقیم باشندگان کے محفوظ انخلاء پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے بھارت کی اس عہد بندگی کا اعادہ کیا کہ بھارت کمبوڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہے ، کیونکہ کمبوڈیا بھارت کے ساتھ تہذیبی ، ثقافتی تعلقات کے لحاظ سے آسیان کا ایک اہم رکن رہاہے۔
دونوں رہنماؤں نے آئی ٹی ای سی اسکیم اور فوری طورپر اثر انداز ہونے والے پروجیکٹوں کے سلسلے میں ،جن کا تعلق میکانگ –گنگا تعاون فریم ورک سے ہے، صلاحیت سازی سمیت دونوں ممالک کے مابین استوار مضبوط ترقیاتی شراکت داری پر بھی نظر ثانی کی۔
کمبوڈیا کے وزیر اعظم نے بتایا کہ کمبوڈیا بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو از حد اہمیت دیتا ہے۔وزیر اعظم نے بھی اپنی جانب سے ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا اور بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے سلسلے میں کمبوڈیا کے قابل قدر کردار کو اُجاگر کیا۔
********
م ن۔ ن ع
(10.06.2020)
(U: 3192)
Discussed the COVID-19 pandemic with Prime Minister Hun Sen. India shares deep cultural and historical links with Cambodia - an important partner in our extended neighbourhood. I conveyed India's commitment to further strengthening its relationship with Cambodia in all areas.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2020