نئی دہلی،10 جون :
وزیر اعظم نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت کے ساتھ کیدار ناتھ دھام ترقیاتی اور تعمیر نو منصوبے کا جائزہ لیا۔
اس تیرتھ استھل کی تعمیر نو سے متعلق اپنے ویژن کو پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کیدار ناتھ اور بدری ناتھ جیسے مقدس مقامات کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے تصور کے ساتھ اس کا ڈیزائن اس طرح تیار کرنا چاہئے جو وقت کی کسوٹی پر کھرا اترے، ماحولیات دوست ہو اور اس کے گردونواح کے ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔
موجودہ صورتحال اور ان تیرتھ استھلوں میں سیاحوں اور عقیدت مندوں کی تعداد میں نسبتا آئی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ موجودہ تعمیراتی وقت کا استعمال مزدوروں کی مناسب تقسیم کے ذریعہ زیر التواء کاموں کو مکمل کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے لیکن ساتھ ہی ہمیں مناسب دوری بنائے رکھنے کے ضابطوں کو بھی دھیان میں رکھنا ہو گا۔ اس سے آنے والے سالوں میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ جاری رکھنے کے لئے بہتر بنیادی ڈھانچہ اور سہولتیں تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
کچھ مخصوص تجاویز کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم نے رامبن سے کیدار ناتھ تک کے درمیان دیگر وراثتی اور مذہبی مقامات کی مزید ترقی کی ہدایت دی۔ یہ کام کیدار ناتھ میں اصل مندر کی دوبارہ ترقی کے علاوہ ہوگا۔
اس میٹنگ میں عقیدت مندوں کے خیرمقدم کے لئے برہما کمل واٹیکا (باغ) اور میوزیم کی ترقی کی حیثیت سے متعلق موضوعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جو واسکی تال کے راستے میں ہے۔ ساتھ ہی پرانے شہر کے مکانات اور اصلی فن تعمیرات کے نقطہ نظر سے تاریخی اہمیت کے املاک کی دوبارہ ترقی کے علاوہ دیگر سہولتوں جیسے مندر سے مناسب دوری پر اور مستقل وقفے سے ماحولیات دوست پارکنگ مقامات کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی شری تریویندر سنگھ راوت اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی اس بات چیت میں حصہ لیا۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U:3173
केदारनाथ के पुनर्निर्माण प्रोजेक्ट से जुड़े विभिन्न पहलुओं की समीक्षा की। यहां के पुनर्विकास में इस बात पर जोर है कि वो इको-फ्रेंडली हो और तीर्थयात्रियों के साथ ही पर्यटकों के लिए भी सुविधाजनक हो। https://t.co/Xgp7DWMXbc
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2020
केदारनाथ में पुनर्विकास के अलावा रामबन से लेकर केदारनाथ तक अन्य हेरिटेज सेंटर विकसित करने पर भी चर्चा हुई । ब्रह्म कमल वाटिका समेत दूसरी जगहों के विकास पर भी विचार-विमर्श किया गया।
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2020
इन प्रयासों से जहां हमारा सांस्कृतिक जुड़ाव गहरा होगा, वहीं पर्यटन को भी बढ़ावा मिलेगा।
Reviewed various aspects relating to the Kedarnath Reconstruction project. Emphasised on redevelopment that is eco-friendly and ensures convenience to pilgrims as well as tourists. https://t.co/Xgp7DWMXbc
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2020
In addition to the redevelopment at Kedarnath, we discussed ways to develop other heritage centres from Ramban to Kedarnath. Development of centres such as Brahma Kamal Vatika were also discussed.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2020
These efforts will deepen our cultural connect and boost tourism.