Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم مودی نے ،ایم ایس ایم ای کی اختیار کاری کے لئے چیمپیئنس : ٹکنالوجی پلیٹ فارم کا آغاز کیا


نئیدہلی  02 جون 2020۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ٹکنالوجی پلیٹ فارم چیمپئنس  کا آغاز کیا ، جو آؤٹ پٹ اور قومی استحکام میںاضافے کے لئے جدید ترین تمام تر امور میں ہم آہنگی پیداکرنے والے ایپلی کیشن کی تخلیق کی بات کرتا ہے ۔

          جیسا کہ نام سے ظاہر ہے پورٹل بنیادی طور پر چھوٹی صنعتی اکائیوں کے مسائل حل  کرکے انہیں بڑی صنعتی اکائیاں بنانے کی بات کرتا ہے۔اس پورٹل کے تحت چھوٹی صنعتی اکائیوںکی حوصلہ افزائی ، امداد اور حمایت اورسرپرستی بھی شامل ہے۔دراصل یہ پلیٹ فارم ایم ایس ایم ای وزارت کے صحیح معنوں میں  واحد پڑاؤ پر حاصل ہونےوالے تمام تر حل اور سہولتوں  کا مترادف ہے۔آئی سی ٹی پر مبنی یہ نظام موجودہ مشکل  صورتحال میں ایم ایس ایم ای کی مدد کرے گا اور انہیں قومی اور بین الاقوامی ممتازصنعتی ادارے بننے میں مدددے گا۔چیمپئنس کے تفصیلی مقاصد میں  تمام ترمسائل کا حل نکالنا ،جن میں  سرمایہ ، خام مال ، مزدور اورافرادی قوت ، ضابطہ جاتی اجازت شامل ہیں۔  یہ تمام باتیں کووڈ سے متاثرہ  مشکل کی گھڑی ا ورصورتحال سے نمٹنے  میں مددگار ہوں گی۔ چیمپینس کا مقصد یہ بھی ہے کہ ایم ایس ایم ای ادارے نئے مواقع بھی حاصل کرسکیں  اور پی پی ای ماسک وغیرہ سمیت  طبی سازوسامان بناسکیں  اور انہیں قومی اور بین  الاقوامی منڈیوں میں فروخت کرسکیں ۔چیمپئنس پلیٹ فارم کا مقصد ایسی ایم ایس ایم ای اکائیوں کے مضمرات کی شناخت بھی ہو جو موجودہ صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی  پیمانے پر ممتاز حیثیت حاصل کرسکیں۔دراصل  یہ ایک تکنالوجی سے آرستہ کنٹرول روم  ہےاور انتظامی اطلاعات نظام ٹیلی فون انٹرنیٹ اور ویڈیو کانفرنس سمیت  یہ نظام آئی سی ٹی آلات سے آراستہ ہے اور اس میں   منطقی استدلال کی صلاحیت بھی موجود ہے ۔اعدادوشمار کاتجزیہ کرنے اور مشین لرننگ کی سہولت بھی شامل ہے۔ یہ صحیح معنوں میں حکومت ہند کے اہم شکایات پورٹل سی پی جی آر اے  ایم ایس   اور ایم ایس  ایم کی وزارت سے مربوط  ہے یعنی دیگر ویب پر مبنی میکانزم سے بھی ہم آہنگ ہے۔مکمل آئی سی ٹی آرکی ٹیکچر اندرون ملک بغیر کسی لاگت کے این آئی سی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔اسی طریقے سے طبیعاتی بنیادی ڈھانچہ ایک ریکارڈ مدت کے اندر وزارت کے ایک  ڈمپنگ روم میں قائم کیا گیا ہے۔ سسٹم کے ایک حصے کے طور پر کنٹرول روم کا ایک نیٹ ورک ہب اینڈ اسپوک ماڈل کے طور پر وضع کیا گیا ہے۔ یہ ہب  نئی دلی میں  ایم ایس ایم ای  کے سکریٹری کے دفتر میںواقع  ہے۔ اسپوکس یعنی تیلیاں  مختلف دفاتر اور وزار ت ایم ایس ایم ای   کےاداروںمیں واقع ہیں  ۔ تاحال 66  ریاستی سطح کے کنٹرول روم قائم کرکے انہیں مصروف عمل بنایا جاچکاہے۔ یہ کنٹرو ل روم چیمپیئنس پورٹل کے علاوہ ویڈیو کانفرنسگ سے بھی وابستہ ہیں ۔افسران کو ایک تفصیلی معیاری آپریٹنگ ضابطہ فراہم کیا گیا ہے ۔ عملے کے تعیناتی عمل میں آچکی ہے اور انہیں تربیت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ اس موقع پر ایم ایس ایم ای اور نقل وحمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری بھی بہ نفس نفیس موجود تھے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

U-2952